رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

16:33 21.10.2022

عمران خان کی نااہلی پر پی ٹی آئی کا احتجاج، فیض آباد میں پولیس کی شیلنگ

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے علاقے فیض آباد میں پولیس اور مشتعل کارکنوں کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فیض آباد پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

16:08 21.10.2022

تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

15:52 21.10.2022

آرمی چیف کے بارے میں متنازع ٹویٹ: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق متنازع ٹویٹ کرنے والے تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اعظم سواتی کو اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

15:45 21.10.2022

عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ اب ریٹائرمنٹ لے کر بنی گالا میں آرام کریں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بہت سے ایسے کیسز ہیں جن میں انہیں سزا ملنی چاہیے، توشہ خانہ تو بہت چھوٹا کیس تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان 'سلیکٹڈ' تھے تو کسی ادارے میں ہمت نہیں تھی کہ اُن کے خلاف فیصلہ دیں۔ لیکن اب اُن کے خلاف مزید فیصلے بھی آئیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اُن کی تجویز یہ ہے کہ عمران خان کے لیے ریٹائرمنٹ ہی بہتر آپشن ہے۔ اب وہ بنی گالا میں بیٹھ کر زندگی کا لطف اُٹھائیں اور عوام کو جینے دیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG