عمران خان کی ضمانت 25 اگست تک منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ کے نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر تھے۔ اب تین روز کے لیے راہ داری ضمانت مںظور کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دورانِ سماعت بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرے گی۔
قبل ازیں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار نے اعتراض لگا دیا تھا۔
چیئرمین تحریکِ انصاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیر کی صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی بنی گالا آمد، عمران خان سے ملاقات
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے بنی گالہ میں میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں اور مونس الٰہی بھی موجود تھے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویزالہٰی نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی۔
قبل ازیں مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان گرفتاری سے بچنا چاہتے ہیں اور وہ بنی گالہ میں موجود نہیں ہیں۔
شہباز گل دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کے حکم کے مطابق شہباز گل 24 اگست تک پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر رہیں گے۔
شہباز گل کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں بطور وکیل پیش ہوئے۔ شہباز گل نے عدالت میں پمز اسپتال کے عملے پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
این اے 245؛ تحریکِ انصاف کیسے اپنی نشست بچانے میں کامیاب ہوئی؟
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ایک جانب وفاقی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت لی ہے، تو دوسری جانب ان کی جماعت کراچی سے قومی اسمبلی کی اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے البتہ ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی۔
سیاسی مبصرین تحریک انصاف کے رکن عامر لیاقت حسین کی موت سے خالی ہونے والی کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر پی ٹی آئی کی کامیابی کو ملک میں موجودہ سیاسی ماحول اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے سے قبل اہم قرار دے رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں تحریکِ انصاف کے امیدوار محمود باقی مولوی 29 ہزار 475 ووٹ لے کر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔ محمود مولوی صنعت کار اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے بحری امور بھی رہ چکے ہیں۔