رسائی کے لنکس

آصف زرداری پر الزامات کا کیس: شیخ رشید احمد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شفیق نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

سرکاری وکلا نے سابق وزیرِ داخلہ کے آٹھ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی البتہ عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کی قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کو پولیس نے آج ہی حراست میں لیا تھا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے جمعرات کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام ثابت ہوا ہے۔ کمیشن نے اس معاملے کو مزید کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کیس میں پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک اکبر ایس بابر نے نومبر 2014 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں ان کا مؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں آنے والی کروڑوں روپے کی رقوم غیرقانونی طور پر ان اکاؤنٹس میں آئی ہیں جن کے بارے میں کچھ اطلاع نہیں۔

جنوری 2022 میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حتمی رپورٹ جمع کرا ئی تھی جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے 53 بینک اکاؤنٹس چھپانے کا انکشاف ہوا تھا۔

اس رپورٹ کے مندرجات کے مطابق پی ٹی آئی نے 65 بینک اکاؤنٹس میں سے صرف 12 بینک اکاؤنٹس کے بارے میں کمیشن کو آگاہ کیا اور مبینہ طور پر 53 اکاؤنٹس چھپائے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 271 روپے چھتیس پیسے ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو مارکیٹ بند ہونے پر ایکسچینج ریٹ جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اعشاریہ نو تین فی صد کمی ہوئی ہے یعنی ایک امریکی ڈالر میں مزید دو روپے 53 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کو مارکیٹ بند ہونے پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 268 روپے 83 پیسے کا تھا۔

شیخ رشید پر 15 کلو ہیروئین نہیں ڈالی، انہیں قانون کے تحت گرفتار کیا گیا: رانا ثناء اللہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا فرض ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ یہ ہر اُس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے۔

شیخ رشید کی گرفتاری پر انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خلاف قانون کوئی کام نہیں کیا تو عدالت کو آگاہ کر دیں۔ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔ قانون توڑنے پر جواب تو دینا ہوگا ۔

انہوں نے سابق وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئےالزام لگایا کہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین اور سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جب کہ جھوٹے مقدمے بنوائے۔

ٹیریان کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی کا نام کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جمعرات کو سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان کی موجودہ پوزیشن کیا ہے؟

خیال رہے کہ عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا تھا کہ وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، لہذٰا یہ کیس خارج کر دیا جائے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف محمد ساجد نامی درخواست گزار نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے 2018 کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی میں اپنے دو بیٹوں قاسم اور سلیمان کا ذکر تو کیا، لیکن اپنی بیٹی ٹیریان کا نام ظاہر نہیں کیا۔ لہذٰا آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت اُنہیں نااہل قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے جمعرات کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد لارجر بینچ تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے سماعت نو فروری تک ملتوی کر دی۔

اینکر عمران ریاض خان لاہور سے گرفتار

وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے اینکر عمران ریاض خان کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔

عمران ریاض خان کو اداروں کے خلاف متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

عمران ریاض خان کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ متحدہ عرب امارات جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

عمران ریاض خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیملی کے کام سے امارات جا رہے تھے، ایئرپورٹ جانے پر معلوم ہوا کہ دوبارہ نام بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG