رسائی کے لنکس

اسلام آباد کے مظافاتی علاقے چنگی نمبر 26 پر سیکیورٹی فورسز پی ٹی آئی کے مظاہرین کو اسلام آباد کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہے ہیں۔ 25 نومبر 2024
اسلام آباد کے مظافاتی علاقے چنگی نمبر 26 پر سیکیورٹی فورسز پی ٹی آئی کے مظاہرین کو اسلام آباد کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہے ہیں۔ 25 نومبر 2024

حکومت کی پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کرنے کی اجازت کی پیش کش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کی جگہ دینے کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے اگر وہ وہاں کے لیے درخواست دیتے ہیں تو انہیں انتظامیہ اجازت دے دے گی۔

18:53

علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کے قریب

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں احتجاج کے لیے آنے والا قافلہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا ہے۔

حسن ابدال کے نزدیک پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ بھی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہکلہ انٹر چینج پر بھی پی ٹی آئی کے کارکن موجود ہیں۔

18:02

کارکنوں نے کسی پولیس اہل کار کو نقصان نہیں پہنچایا: پی ٹی آئی کا ردِ عمل

وزیرِ اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں نے خود پر ظلم کرنے والے پولیس اہل کاروں کو ہاتھ لگنے کے باوجود نہ صرف یہ کہ نقصان نہیں پہنچایا بلکہ انہیں آزاد کیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ من گھڑت شواہد کا جمعہ بازار لگانے والے آج تک نو مئی سے متعلق عدالت میں ایک بھی قابلِ بھروسہ ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین تصادم کی آڑ میں اپنی ناجائز سرکار کا دوام چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے لیے نکلنے والے ہزاروں افراد پر مشتمل احتجاجی قافلہ مکمل طور پر پرامن اور مثالی نظم و ضبط سے ڈی چوک کی جانب بڑھ رہا ہے۔

17:33

پی ٹی آئی ایک اور نو مئی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے: عظمیٰ بخاری 

Azma Bukhari
Azma Bukhari

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین پولیس اہل کاروں پر حملے کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پانچ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کو جس طرح نشانہ بنایا جارہا ہے یہ سیاسی ورکرز کا کام نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک اور نو مئی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ایک جانب ریاست سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے اور دوسری جانب اس پر حملے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

15:08

بشریٰ بی بی کا قافلہ اسلام آباد روانہ

تحریکِ انصاف کا ایک قافلہ برہان انٹرچینج سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا ہے اس قافلے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی شامل ہیں۔

احتجاج کے سبب حکومت نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دیے ہیں جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG