پی ٹی آئی کے حتجاجی مظاہرین کا قافلہ راولپنڈی کے علاقے 26 نمبر چونگی پہنچ گیا
اطلاعات کے مطابق مظاہرین کا اولین گروپ راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں واقع چونگی نمبر 26 پر پہنچ گیا ہے۔
خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی گنڈہ پور اور بشری' بی بی کا قافلہ ابھی 26 نمبر چونگی سے کچھ دوری پر ہے ۔
26 نمبر چونگی پہچنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کرنے کے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں
جب کے تحریک انصاف کے مظاہرین آنسو گیس کی شیلنگ کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے جھاڑیوں کو آگ لگا رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی ہلاکت کی شدیدمذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے مظاہرین کے حملے میں ہلاک ہونے والے 46 سالہ کانسٹیبل مبشر کی مغفریت کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
وزیرِ اعظم کی واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرنے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات دیں ہیں۔
انہوں نے مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔
پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل
پاکستان تحریکِ انصاف کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنے والا اس کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جاری کردہ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ متعدد گاڑیاں وفاقی دار الحکومت میں داخل ہو رہی ہیں۔
تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی فائنل کال دی تھی تاہم مختلف علاقوں سے قافلے پیر کے روز اسلام آباد تک پہنچے ہیں۔
پی ٹی آئی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دینا چاہتی ہے۔