رسائی کے لنکس

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو

حکومت کی پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کرنے کی اجازت کی پیش کش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کی جگہ دینے کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے اگر وہ وہاں کے لیے درخواست دیتے ہیں تو انہیں انتظامیہ اجازت دے دے گی۔

19:00 25.11.2024

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ پنجاب پولیس کا اہلکار ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

حکام کا کہنا ہے کہ اٹک میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں پنجاب پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کانسٹیبل مبشر پر تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے حامی پولیس پر تشدد میں ملوث نہیں ہیں۔

19:29 25.11.2024

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلٰی حکام نے بیلاروسی صدر کا استقبال کیا۔

حکام کے مطابق دورے میں صدر لوکا شینکو وزیرِ اعظم اور صدرِ پاکستان سے ملاقاتوں کے علاوہ باہمی تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت، زراعت اور صنعت سمیت دیگر شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

اس سے قبل بیلاروس کا ایک 68 رُکن اعلٰی سطح کا وفد اتوار کو پاکستان پہنچا تھا۔

19:44 25.11.2024

اسلام آباد میں منگل کو بھی نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے منگل کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر پیر کو بھی تعلیمی ادارے بند تھے۔

احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں کئی مرکزی راستے بند ہیں جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں۔

20:02 25.11.2024

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG