رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کا احتجاج منسوخ، آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال کنٹرول میں ہے اور اگلا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہو گا۔ میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ اب بس بھی کریں، کب تک ایسا ہوتا رہے گا۔

08:25 26.11.2024

حکومت پی ٹی آئی کو ڈی چوک میں احتجاج کی اجازت کبھی نہیں دے گی: وفاقی وزیرِ داخلہ

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کے لیےجگہ دینے کی پیش کش کی ہے۔ اگر وہ وہاں احتجاج کے لیے درخواست دیتے ہیں تو انہیں انتظامیہ اجازت دے گی۔

تحریکِ انصاف کے قافلوں کے اسلام آباد میں داخل ہونےاور سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپوں کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے بھی منظوری مل چکی ہے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کو یہ اطلاعات تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ملی ہے یا انہوں نے جیل حکام سے معلومات حاصل کی ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی میں عمران خان سے بھی اوپر کوئی قیادت ہے جس کو یہ منظور نہیں ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ ہم ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو ڈی چوک میں احتجاج کی اجازت کبھی نہیں دے گی۔ ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔اسلام آباد میں فوج طلب کی جاسکتی ہے یا پھر کرفیو بھی لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جار ہی ہے، ابھی ایک رینجرز کے جوان کو چونگی 26 پر گولی لگی ہے،۔گولی کا جواب گولی ہوتا ہے مگر ہم بہت احتیاط سے قدم اٹھارہے ہیں۔ ڈی چوک پر کسی کو احتجاج، دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں ہے اگر وہاں کوئی آئے گا تو پھر اُس کو گرفتار کریں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

08:19 26.11.2024

پاکستان کی حکومت انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کرے: امریکہ

امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا ہے کہ پاکستان میں مظاہرین پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور تشدد سے خود کو دور رکھیں۔

امریکہ نے پاکستانی حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امن وامان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی آئین کا احترام اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادیٴ اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتا ہے۔

مزید جانیے

08:16 26.11.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

XS
SM
MD
LG