رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون نے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب کے لیے مریم نواز کو نامزد کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کی بطور وزیرِ اعظم حمایت کے اعلان کے بعد شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

03:46 14.2.2024

پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام اور شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کی ضرورت ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں کہ گزشتہ ہفتے لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، جن میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان اور نوجوان ووٹرز کی ریکارڈ تعداد شامل تھی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر نے منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا،" یقینی طور پر ہم پاکستانی عوام کو گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں حصہ لینے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، بشمول انتخابی عملے، سول سوسائٹی کے اراکین، اور صحافیوں اور انتخابی مبصرین جنہوں نے پاکستان کے جمہوری اور انتخابی اداروں کی حفاظت کی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ،"ہمیں ہم خیال جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔ ہم مسلسل پاکستانی حکومت اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کو عوامی اور نجی دونوں سطح پر واضح طور پر بتاتے رہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کرنے اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ واضح طور پر اہم ہے۔"

01:48 14.2.2024

علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نامزد

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

علی امین گنڈاپور 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عمران خان کی حکومت میں وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان رہے اور اس دوران انہوں نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے امور پر کام کیا-

وہ 2022 سے 2023 تک پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری رہے اور 7 ماہ سے پارٹی صدر ہیں۔ مشکلات اور ریاستی اداروں کے مخالفت کے باوجود انہوں نے پارٹی کو مشکل ترین حالات میں منظم کیا اور 2024 کے انتخابات میں خیبر پختونخوا کی سطح پر حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

لگ بھگ 1978 میں خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل کلاچی کے ایک بااثر زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے والے علی امین گنڈاپور زمانہ طالب علمی سے آزاد طبیعت کے مالک رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک معیاری تعلیمی ادارے سے میٹرک کے بعد انہوں نے لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے انہوں نے فیشن ڈیزائننگ اور ٹیکسٹائل ڈیرزاننگ میں دو سالہ ڈپلومہ لیا اور پھر گومل یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔

جس وقت علی امین گنڈاپور گریجویشن کر رہے تھے اس وقت سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے قیام کا اعلان کیا اور علی امین گنڈاپور نے باقاعدہ طور پر اس میں شمولیت اختیار کی اور 2008 انتخابات سے پہلے عدلیہ کے آزادی کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران وہ عمران خان کے بہت قریب آ گئے۔

23:24 13.2.2024

مسلم لیگ نون نے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب کے لیے مریم نواز کو نامزد کر دیا

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان جب کہ مریم نواز کو وزیراعلٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے عوام، سیاسی تعاون فراہم کرنے والی پارٹیوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

20:05 13.2.2024

پیپلزپارٹی کی جانب سے حمایت کے اعلان پر شکرگزار ہیں: شہباز شریف

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG