کیا پی ٹی آئی نے الیکشن ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے جیتا؟
پی ٹی آئی ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا استعمال کی وجہ سے خبروں میں رہی ہے، موجودہ الیکشن میں روایتی کیمپیننگ سے ہٹ کر انہوں نے سوشل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا سہارا لیا، کیا یہی اسٹریٹیجی تھی جو ان کے لیے بہتر نتائج کا سبب بنی؟ جانیے اس وڈیو میں۔
’پاکستان آزادیٴ اظہار کا احترام کرے‘؛ ایکس کی بندش پر امریکہ اور عالمی تنظیموں کا مطالبہ
امریکی محکمۂ خارجہ، کانگریس کے رکن اور آزادیٴ اظہار کی تنظیمیں پاکستان پر زور دے رہی ہیں کہ وہ وہ آزادیٴ اظہار کا احترام کرتے ہوئے ’ایکس‘ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بحال کرے۔
پاکستان میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بندش کے بارے میں صحافیوں کے تخفظ کی بین الاقوامی تنظیم ’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ نے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی مسلسل پانچویں دن بھی محدود ہے۔
بیان کے مطابق حکام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانا چاہیے اور پاکستان میں انتخابات کے بعد کے مسائل کے بارے میں میڈیا رپورٹنگ کی سہولت کے لیے معلومات کے آزادانہ پھیلاؤ کی اجازت دینی چاہیے۔
اس سے پہلے ٹیکساس میں کانگریس کے ایک رکن گریگ سازر نے امریکی محکمۂ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر بندش ختم کرنے کے لیے پاکستان پر زور دے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی انتخابات کے بعد کی مداخلت کو بے نقاب کرنے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب پاکستانی حکام مسلسل تیسرے دن بھی ٹوئٹر تک رسائی بند کر رہے ہیں۔
ان کے بقول امریکہ کے محکمۂ خارجہ کو (پاکستانی ) حکام سے ٹوئٹر تک رسائی بحال کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ ہمارے اتحادیوں کو آزادیٴ اظہار اور جمہوریت کے بنیادی معیارات پر پورا اترنا چاہیے۔
مریم نواز کا آئندہ پانچ برس میں پانچ آئی ٹی سیٹیز بنانے کا اعلان
پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آئندہ پانچ برس میں پانچ آئی ٹی سیٹیز بنائے جائیں گے۔
اپنی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں لوگوں کو میرج سرٹیفیکیٹ، پراپرٹی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر بنیادی سرٹیفیکیٹ دہلیز پر مہیا کیے جائیں گے۔