جی ڈی اے کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہفتے کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ احتجاج سندھ اسمبلی کے باہر کیا جائے گا۔
ہفتے کو سندھ اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہے جس میں نو منتخب اراکینِ اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
جی ڈی اے سمیت مختلف سیاسی جماعتیں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
ایم کیو ایم وفد کی لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال پر مشتمل وفد نے حکومت سازی سمیت دیگر اُمور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ خاں، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود، عطاءاللہ تارڑ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مراد علی شاہ وزیرِ اعلیٰ سندھ، اویس شاہ اسپیکر، انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو وزیرِ اعلٰی سندھ نامزد کر دیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اسمبلی کے اویس شاہ جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتھونی نوید امیدوار ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے اور ہمیں اس مرتبہ اپنی ہی کارکردگی کو شکست دینی ہے۔
بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کی ایک نشست چھوڑ دی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری حلقہ این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو دو نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔