رسائی کے لنکس

مراد علی شاہ وزیرِ اعلٰی سندھ، اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر نامزد

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اسمبلی کے اویس شاہ جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتھونی نوید امیدوار ہوں گے۔

14:47 23.2.2024

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا جمعے کو اجلاس ہوا جس میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔ جوڈیشل کمیشن نے ان دونوں ججز کے ناموں کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

14:44 23.2.2024

پنجاب اسمبلی اجلاس: نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اسپیکر سردار سبطین خان کی سربراہی میں نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ارکان کی حلف برداری کا عمل شروع ہوا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جائیں گے اور کل خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

14:27 23.2.2024

سندھ اور بلوچستان سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں سندھ اور بلوچستان سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کی فہرست جاری کردی ہے۔ سندھ سے 14 اور بلوچستان سے چار خواتین منتخب ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کو ان کی جماعت کی جانب سے حاصل کردہ نشستوں کی بنیاد پر قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی دس خواتین کو نشستیں دی گئی ہیں جن میں شازیہ جنت مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب اکبر راشدی، مسرت، مہرین رزاق بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور ناز بلوچ شامل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے آسیہ اسحاق صدیقی، نکہت شکیل خان، سبحین غوری اور رعنا انصار سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی رکن بننے والوں میں پیپلز پارٹی کی ازبل زہری، مسلم لیگ (ن) کی کرن حیدر اور اختر بی بی جب کہ جے یوآئی کی عالیہ کامران شامل ہیں۔

13:08 23.2.2024

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اجلاس میں نمازِ جمعہ کا وقفہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے اسمبلی اجلاس کے آغاز پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس میں نمازِ جمعے تک کا وقفہ کر دیا ہے۔

جمعے کو لگ بھگ ساڑھے بارہ بجے پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس شروع ہوا تو مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے نعرے بازی شروع کر دی۔

ایوان میں شور شرابے کے بعد اسپیکر نے اجلاس میں وقفہ کر دیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG