رسائی کے لنکس

انٹرنیٹ ’خدا کا تحفہ‘ ہے: پاپائے روم


اپنے پیغام میں پوپ فرینسز کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ’یک جہتی کے بہتر مواقع‘ فراہم کرتا ہے اور ’یہ بہت اچھی چیز‘ ہے۔

ویٹیکن کی جانب سے جمعے کے روز شائع کردہ ایک بیان کے مطابق پوپ فرینسز نے انٹرنیٹ کو ’خدا کا تحفہ‘ قرار دیا ہے۔ پوپ فرینسز نے یہ پیغام کیتھولک چرچ کے سالانہ کمیونیکیشن دن کے موقع پر دیا۔

اپنے پیغام میں پاپائے روم کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ’یک جہتی کے بہتر مواقع‘ فراہم کرتا ہے اور ’یہ بہت اچھی چیز‘ ہے۔

پاپائے روم کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں عدم مساوات بڑھتی جا رہی ہے، میڈیا اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں چند سنجیدہ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

سماجی تعلقات کی ویب سائیٹس کے بارے میں پوپ فرینسز کا کہنا تھا کہ سماجی تعلقات کی ویب سائیٹس کی کامیابی بتاتی ہے کہ ابلاغ انسان کی سرشت میں شامل ہے اور اسے صرف ٹیکنالوجی کی کامیابی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

پاپائے روم کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی وجہ سے دنیا بھر کو مکالمے کا موقع ملا ہے۔
XS
SM
MD
LG