واشنگٹن —
پوپ فرانسس اِن دِنوں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہیں۔ اُنھوں نے مقامی باشندوں کے ایک اجتماع کے ساتھ گرجہ گھر میں دعائیہ کلمات ادا کیے، جس کے بعد، پوپ عالمی یوم ِ نوجوانان کے موقعے پر منعقد ہونے والی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرنے والے ہیں۔
اِس تقریب میں دنیا بھر سے عیسائی مذہب کے لاکھوں پیروکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
پوپ میٹروپولیٹن کیتھیڈرل میں مجمعے سے مخاطب تھے جس میں اُنھوں نے اجتماع کو اپنے عقیدے کے بارے میں پُرجوش رہنے کی تلقین کی۔
جمعرات کے روز ہونے والی عالمی یوم ِنواجوانان کی تقریب پوپ فرانسس کے ایک ہفتے کے دورے کی خاص بات ہوگی۔
پوپ فرانسس نے ریو ڈی جنیرو میں برازیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی، جس میں فٹبال کے مشہور کھلاڑی، زیکو، بھی شامل تھے۔
ریو ڈی جنیرو میں اگلے سال فٹبال ورلڈ کپ منعقد ہوگا، جب کہ 2016ء میں اولمپک گیمز ہوں گے۔
پوپ فرانسس نے ریو ڈی جنیرو میں پسماندہ اور غریب علاقوں کا بھی دورہ کیا، جس کا مقصد پوپ کے مشن، یعنی غریبوں اور پسماندہ افراد کی خدمت کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔