پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان جمعہ کو ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میچ کے آغاز سے قبل ہی بارش شروع ہوگئی جس کے باعث ایک بال بھی نہیں کرائی جا سکی۔
امپائر علیم ڈار اور آصف یعقوب نے وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ کے خاتمے کا اعلان کیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اب کراچی کنگز کے سات اور ملتان سلطانز کے پانچ پوائنٹس ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کے چار، چار پوائنٹس ہیں۔
لاہور قلندر کی ٹیم اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی۔
آج ایونٹ کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔