رسائی کے لنکس

پی ٹی ایم کے پانچ رہنماؤں کی ضمانت منظور


پی ٹی ایم کے حامی ایک بیز کے ساتھ۔ فائل فوٹو
پی ٹی ایم کے حامی ایک بیز کے ساتھ۔ فائل فوٹو

خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں کی ایک عدالت نے منگل کے روز پشتون تحفظ تحریک کے پانچ اہم رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

رہائی پانے والوں میں عبداللہ ننگیال، صمد خان، پروفیسر اسحاق وزیر، بخت نیاز اور ملا طاہر شامل ہیں۔

عبداللہ ننگیال اور ملا طاہر کے خلاف چند مہینے قبل بنوں میں بلا اجازت پشتون تحفظ تحریک کا جلسہ کرنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

عبداللہ ننگیال کو اس مہینے کے شروع میں ان کے آبائی شہر ٹانک، جب کہ ملا طاہر کو پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جب کہ صمد خان، پروفیسر اسحاق وزیر اور بخت نیاز کو 26 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک سیکورٹی چوکی پر جھڑپ کے بعد بنوں میں ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

پشتون تحفظ تحریک کے بنوں سے تعلق رکھنے والے ایک اہم رہنما ندیم عسکر اپنے دو ساتھیوں سمیت اب بھی جیل میں ہیں۔

پختون تحفظ تحریک کے مرکزی اہم رہنما اور جنوبی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ بھی بدستور جیل میں ہیں۔

علی وزیر کو حکام نے پیر کے روز بنوں کی ایک عدالت میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی ایم کے ایک اور مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی بھی ابھی تک ضمانت نہیں ہو سکی ہے۔

ان دونوں رہنماؤں کو ضمانت کے لیے دوبارہ 20 جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG