رسائی کے لنکس

سوویت یونین کی بحالی کی کوششیں نہیں کی جا رہیں: پیوٹن


RUSSIA/PUTIN
RUSSIA/PUTIN

پیر کے دِن صدر پیوٹن نے کہا کہ ایسا عمل قدرتی ہے، کیونکہ یہ ممالک مشترکہ زبان بولتے ہیں، کافی حد تک اُن کا ذہن یکساں سوچ کا مالک ہے، اور اُن کی نقل و حمل کا زیریں ڈھانچہ اور توانائی کا انفرا اسٹرکچر مشترک ہے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ سوویت یونین کے دوبارہ قیام کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے ’غیر ملکی ساتھیوں‘ کی طرف سے اس طرح کے دعوے کو غلط قرار دیا۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے گذشتہ ہفتے سابق سوویت جمہوریہ کے معاشی اتحادوں کو متحد کرنے کی کوششوں کو مسٹر پیوٹن کی طرف سے خطے کو ایک بار پھر سوویت شکل دینے کی کوشش قرار دیا تھا۔

پیر کے دِن صدر پیوٹن نے کہا کہ ایسا عمل قدرتی ہے، کیونکہ یہ ممالک مشترکہ زبان بولتے ہیں، کافی حد تک اُن کا ذہن یکساں سوچ کا مالک ہے، اور اُن کی نقل و حمل کا زیریں ڈھانچہ اور توانائی کا انفرا اسٹرکچر مشترک ہے۔

روسی ریاست ڈوما کے اسپیکر سرگئی نارشکن نےہلری کلنٹن کے بیانات کو ’بیکار بات‘ قرار دیا۔

ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال کے آغاز پر اپنے عہدے سے دستبردار ہوجائیں گی۔



دریں اثنا، امریکی کانگریس کی طرف سے اُن روسی عہدے داروں کے خلاف پابندیاں لاگو کرنے کے لیےایک قانون کی منظوری دی گئی ہے جن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شبہ ہو، جس بات کا روسی قانون سازوں نے ترکی بہ ترکی جواب دینے کا عہد کیا۔

پیر کو حکام نے بتایا کہ روسی پارلیمان کے ایوان نمائندگان ، اسٹیٹ ڈوما امریکی شہریوں کے خلاف اُسی طرح کا جرمانہ عائد کرے گا جن عہدے داروں پر روس کو شک ہو کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG