رسائی کے لنکس

سری لنکا میں ریس کار تماشائیوں پر چڑھ گئی، 7 افراد ہلاک، 20 زخمی


 سری لنکا میں ایک ریسنگ کار منتظمین اور تماشائیوں سے ٹکرا گئی فوٹو اے پی 21 اپریل 2024
سری لنکا میں ایک ریسنگ کار منتظمین اور تماشائیوں سے ٹکرا گئی فوٹو اے پی 21 اپریل 2024

  • سری لنکا میں ایک ریسنگ کار ٹریک سے اتر کر تماشائیوں کے ہجوم اور منتظمین سے ٹکرا گئی ۔
  • سات افراد ہلاک 20 زخمی ہوگئے ۔
  • حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے ۔

سری لنکا میں حکام نے بتایا ہےکہ اتوار کو ایک مقابلے کے دوران ایک ریس کار ٹریک سے اتر کر تماشائیوں کے ہجوم اور مقابلے کے اہلکاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں ریس کے چار منتظمین شامل ہیں۔

دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 110 میل مشرق میں چائےکے باغات والے وسطی پہاڑی قصبے، دیاتالاوا میں ریس کے دوران ہونے والے اس حادثےکو ہزاروں تماشائیوں نے دیکھا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔

پولیس کے ترجمان نہال تھلڈووا نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کارٹریک سے اتر گئی اور ریس دیکھنے والے تماشائیوں اور اہلکاروں سے ٹکرا گئی۔

لوگ زخمیوں کو اٹھا کر اسپتال لے جارہے ہیں۔ فوٹو اے پی
لوگ زخمیوں کو اٹھا کر اسپتال لے جارہے ہیں۔ فوٹو اے پی

تھلڈووا نے کہا کہ چار اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے اور دیگر 20 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

تھلڈووا نے کہا کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو کہ ریس کے طے شدہ 24 ایوینٹس میں سے 17 ویں تھی۔ حادثے کے بعد ریس کو معطل کر دیا گیا۔

سری لنکا کی ملٹری اکیڈمی میں ریس سرکٹ پر تقریباً 45,000 تماشائی جمع تھے۔ ایونٹ کا اہتمام سری لنکا کی فوج اور سری لنکا آٹوموبائل سپورٹس نے کیا تھا۔

یہ اسٹوری اے پی کی اطلاعات پر مبنی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG