پاکستان میں ریلوے کے بحران کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ، جس کی ایک بڑی وجہ ریلوے انجنوں کی شدید قلت ہےفاضل پرزے نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں انجن خراب پڑے ہیں ۔ درجنوں انجن ایسے ہیں جو دوران سفر فیل ہوچکے ہیں اور ریلوےکو اس صورتحال کے باعث کروڑوں روپے کانقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔
اس قلت کے ازالے کے لئے اب ریلوے حکام کرائے پر انجن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کرائے پر انجن حاصل کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ قلت دور کرنے کی غرض سے تقریباً50 ریلوے انجن کرائے پرحاصل کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں بھارت نے پاکستان ریلوے کو انجنوں کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
مقبول ترین
1