رسائی کے لنکس

کراچی: بارش کے بعد موسم خوشگوار


بونداباندی شروع ہوتے ہی بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بارش کا مزہ لینے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بارش نے گرمی سے پریشان شہریوں کے چہروں پر رونقیں بکھیر دیں۔

بونداباندی شروع ہوتے ہی بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بارش کا مزہ لینے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔

کراچی کے مختلف علاقے صدر ٹاون، گلشن اقبال، ناظم آباد، سولجر بازار، بلدیہ ٹاون، نارتھ کراچی، سائٹ ایریا اور دیگر علاقوں میں ہلکی بونداباندی کے بعد تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم بارش کے بعد شہر میں بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔

سندھ کے مختلف شہروں سمیت کراچی بھی کئی روز سے گرمی کی لپیٹ میں رہا ہے۔ جمعرات کو بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور مزید بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت کراچی اورسندھ کے مختلف حصوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG