رسائی کے لنکس

پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا


محکمہ ٴموسمیات کے مطابق، ملک بھر میں جس مقام پر سورج غروب ہونے کے بعد چاند زیادہ سے زیادہ 45 منٹ افق پر رہا، وہ جیوانی کا علاقہ تھا۔ لیکن، یہاں سے بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

پاکستان بھر میں جمعہ کی شام کہیں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا، پہلا روزہ اتوار 28 مئی کو ہوگا۔ اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اسلام آباد میں کیا۔

اس سے قبل مفتی منیب الرحمٰن نے رویت ہلال کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں کیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے 19 علما نے شرکت کی۔ علما کو محکمہٴ موسمیات اور ماہرین فلکیات کی خدمات بھی حاصل تھیں۔

اس کے علاوہ چاروں دارالحکومتوں و دیگر شہروں میں ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں و زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے اور انہیں بھی کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔

محکمہٴ موسمیات کے مطابق، ملک بھر میں جس مقام پر سورج غروب ہونے کے بعد چاند زیادہ سے زیادہ 45 منٹ افق پر رہا وہ جیوانی کا علاقہ تھا، لیکن یہاں سے بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

جمعہ کی سہ پہر محکمہٴ موسمیات کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر محمد حنیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ چونکہ جمعہ کو چاند کی اوسطاً عمر 10 گھنٹے ہوگی، اس لئے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

مقامی میڈیا میں ’انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری اسٹروفزکس‘، یونیورسٹی آف کراچی کے ڈائریکٹر اور ماہر فلکیات، ڈاکٹر شاہد قریشی نے بھی نہ صرف پاکستان میں ہفتے کو چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا، بلکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، بھارت اور ایران میں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ تاہم، سعودی عرب میں ہفتے کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی پہلا روزہ اتوار کو
پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی جمعہ کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا؛ وہاں بھی پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ بھارت کی جن ریاستوں میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان ہوا، ان میں اڑیسہ، مہاراشٹرا اور جھاڑکنڈ شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں پاکستان سے پہلے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعلان علماء کی جانب سے کیا گیا۔

عرب اور خلیجی ریاستوں میں پہلا روزہ ہفتے کو
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، مسقط اور دیگر خلیجی ریاستوں میں ہفتہ 27 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔ اس بات کا اعلان جمعرات کی رات کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے اعلان کے مطابق، ریاست میں کہیں سے بھی رمضان کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی ۔

ماہر موسمیات، فلکیات اور سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ نیا چاند جمعہ کی رات 12 بج کر 44 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے ہوگی۔

XS
SM
MD
LG