رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا

مشرق وسطیٰ کے علاوہ مشرق بعید کے بھی کئی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا اور وہاں بھی پیر کو ہی پہلا روزہ ہوگا۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، اور سنگا پور شامل ہیں ۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان اور بحرین سمیت متعدد خلیجی ممالک میں اسلامی مہینے رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ ان ممالک میں پیر 6جون کو پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں چاند نظرآنے کا باقاعدہ اعلان اعلیٰ عدالتی کونسل نے کیا جبکہ باقی ریاستوں میں یہ اعلان محکمہ مذہبی اوقاف اور متعلقہ وزارتوں نے کیا۔

مشرق وسطیٰ کے علاوہ مشرق بعید کے بھی کئی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا اور وہاں بھی پیر کو ہی پہلا روزہ ہوگا۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، اور سنگا پور شامل ہیں ۔

ادھر ترکی، فلسطین، قطر، اردن اور عراق میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی پیر کو ہی پہلا روزہ ہوگا ۔

پاکستان میں چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا ۔ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند نظرآنے کی صورت میں ملنے والی شہادتوں کا شرعی اعتبار سے جائزہ لیں گے ۔

XS
SM
MD
LG