کراچی —
بالآخر ’دل والے دلہنیا لے گئے‘۔۔ بالی وڈ ایکٹریس رانی مکھرجی اور یش راج فلمز کے مالک ادیتیہ چوپڑہ شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے اور یہ خوشگوار فریضہ انجام پایا اٹلی میں پیر کی رات۔۔
رانی کی شادی کا سب کو کتنا انتظار تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ منگل کی صبح ’انڈیا ٹوڈے‘، ’ہندوستان ٹائمز‘ اور ’سی این این آئی بی این‘ سمیت تمام بھارتی میڈیا نے رانی مکھرجی کی شادی کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر دی۔
رانی مکھرجی اور ادیتیہ چوپڑہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارتھے۔ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ ، ’ محبتیں‘ اور دیگر بہت سی رومینٹک میگا ہٹ بنانے والے ادیتیہ چوپڑہ رانی کے بنگالی حسن کے اسیر ہوکر دل ہاربیٹھے ۔ لیکن دونوں نے میڈیا پر اس بارے میں زبان بند رکھی ۔ نہ اقرار کیا اور نہ ہی انکار۔۔
ادیتیہ پہلے سے شادی شدہ تھے۔ان کی پہلی شادی بھی پسند کی تھی جو 10سال چلی لیکن پھر کہانی میں ’ٹوئسٹ‘ آگیا۔ فلموں کی طرح ہی ان کی اور رانی کی ’لواسٹوری‘ میں ظالم سماج بھی آیا۔ لیکن، دونوں نے ہیرو، ہیروئنز کی طرح ساری رکاوٹوں پر بالآخر قابو پا ہی لیا اور ایک دوسرے کے ہوگئے۔
اٹلی کے ایک خوبصورت قصبے میں ہونے والی اس شادی کے مہمان بہت گنے چنے تھے۔ خاندان کے افراد اور دونوں کے بہت قریبی دوست اور ان میں مشہور ڈائریکڑ کرن جوہر بھی شامل تھے۔
رانی نے شادی کے بعد اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کو ایک پیغام کے ذریعے بتایا کہ وہ پریوں کی کہانیوں کی شیدائی ہیں اور ان کہانیوں کی ہی طرح انہیں اپنے خوابوں کا ’راجا ‘ مل گیا جس پر وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پرستاروں کو کافی عرصے سے اس خوش خبری کا انتظار تھا۔
رانی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وہ جس ہستی کو سب سے زیادہ یاد اور ’مس‘ کررہی ہیں وہ ان کے سسر اور رومینٹک فلمیں بناکر رومینٹک کنگ کہلانے والے ڈائریکٹر یش چوپڑہ ہیں۔
بالی وڈ نگری کے دوستوں نے نئے جوڑے کو مبارکباد دینے کے لئے سہار الیا ٹوئٹر کا۔ مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
سب سے پہلے ذکر ہو جائے ادیتیہ کے چھوٹے بھائی اور ایکٹر اودے چوپڑہ کا۔ انہوں نے رانی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رانی چوپڑہ آپ کوخاندان میں شامل ہونے پر خوش آمدید۔
ادیتیہ چوپڑہ اور رانی مکھرجی کے قریبی دوست شاہ رخ خان نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تم دونوں کو خوش رکھے۔ ایک دوسرے کے ساتھ کو ہمیشہ انجوائے کرو۔
کرن جوہر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بالآخر۔۔۔۔مسٹر اینڈ مسز چوپڑہ ۔۔تم دونوں سے پیار ہے۔‘