رسائی کے لنکس

افغانستان کے خلاف میچ میں کئی اہم ریکارڈز پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کیے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان نے نہ صرف افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست دی بلکہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے 26 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 30 اننگز کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

علاوہ ازیں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے نویں کپتان بھی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے افغانستان کے خلاف میچ میں نجیب اللہ زادران کا کیچ پکڑ کر ایک سال میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شکار کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

محمد رضوان نے رواں سال میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے 39 کیچ پکڑے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بنانے والے بھارتی وکٹ کیپر ایم ایس دھونی تھے، جنہوں نے سال 2016 میں 39 کیچز پکڑے تھے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے مداح پاکستان سے جیت کے لیے پرامید
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:44 0:00

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بھی افغانستان کے خلاف میچ میں تیز ترین گیند کرانے میں کامیاب ہوئے۔

حارث رؤف نے افغانستان کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ جو کہ پہلے جنوبی افریقہ کے بولر نورکیا کا تھا۔

اس سے قبل حارث نے نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایونٹ کے دوران 152 کلو میٹر کی رفتار سے گیند کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں فاتح رہا ہے جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG