بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والا سہ روزہ مذہبی اجتماع اتوار کے دِن اختتام کو پہنچا، جِس کےلیےدعویٰ کیا جاتا ہے کہ حج کے بعد دنیا میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس سال اجتماع میں بیس لاکھ لوگ شریک ہوئے۔
مناجات اور دعائیہ کلمات کی آخری نشست میں شرکت کرنے والوں میں بنگلہ دیش کے صدر ظل الرحمٰن، وزیر ِاعظم شیخ حسینہ اور حزبِ اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا سمیت ملک کی متعدد اہم شخصیات شامل تھیں۔
یہ سالانہ اجتماع جنوری کے مہینے میں ڈھاکہ کے نواح میں واقع تونگی قصبے کے میدان میں منعقد ہوتا ہے، اور ملک کے کونے کونے سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اِس سال، 50دیگر ممالک سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔
حج کے بعد دنیا میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے
مقبول ترین
1