رسائی کے لنکس

داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، کیتھ ایلیسن


امریکی کانگریس کے مسلمان رکن کیتھ ایلیسن کی داعش سے متعلق گفتگو
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:51 0:00

امریکی کانگریس کے مسلمان رکن کیتھ ایلیسن کی داعش سے متعلق گفتگو

کیتھ ایلیسن نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی الجھنوں کا حل اور سوالات کا جواب داعش سے نہیں بلکہ قرآن اور حدیث سے ملے گا۔

امریکی کانگریس کے مسلمان رکن کیتھ ایلیسن نے کہا ہےکہ شدت پسند تنظیم داعش اور اس جیسے دیگر گروہ اسلام اور مسلمانوں کے نمائندہ نہیں بلکہ وہ اسلام کا نام استعمال کرکے اسے بدنام کر رہے ہیں۔

'وائس آف امریکہ' کے برادر ادارے 'مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورکس' کے ساتھ گفتگو میں جناب ایلیسن کا کہنا تھا کہ عام افراد کے قتل اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے جیسی کارروائیاں اسلامی روایات اور تعلیمات سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش اسلام کا نام استعمال کرکے مسلمانوں اور دنیا کو گمراہ کر رہی ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کا داعش کی کارروائیوں اور نظریات سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی الجھنوں کا حل اور سوالات کا جواب داعش سے نہیں بلکہ قرآن اور حدیث سے ملے گا۔

ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے کیتھ ایلیسن ریاست منی سوٹا سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے منتخب رکن ہیں۔ وہ کانگریس کے رکن منتخب ہونے والےپہلے مسلمان ہیں۔

XS
SM
MD
LG