رسائی کے لنکس

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے اموات 28 ہزار ہوگئیں، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات


ترکیہ کے حکام زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم رکھنے کی کوششوں میں ہیں جب کہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ کے حکام زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم رکھنے کی کوششوں میں ہیں جب کہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں چھ روز قبل پیر کو آنے والے زلزلے کے بعد ریسکیو کارروائیوں جاری ہیں۔ اتوار کو بھی ملبے تلے دبے کئی افراد کو نکالاگیا جب کہ زلزلے کے سبب دونوں ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ترکیہ میں یہ 1939 میں آنے والے زلزلے کے بعد سب سے زیادہ ہولناک زلزلہ ہے۔

ترکیہ کے حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم رکھنے کی کوششوں میں ہیں جب کہ منہدم ہونے والی عمارتوں کے مالکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے مرکزی مقام کے قریب واقع شہر کے بے گھر ہونے والے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے منہدم ہونے والے گھروں کے قریب خیمے لگائے ہیں تا کہ ان کو لوٹنے سے بچایا جا سکے۔

ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب صدر رجب طیب ایردوان جو اپنے دو دہائیوں پر مشتمل اقتدار کے دوران مشکل ترین انتخابات لڑنےوالے ہیں۔

انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ منہدم شدہ گھروں کی تعمیر کچھ ہفتوں میں شروع ہو جائے گی۔

شام میں زلزلے سے باغیوں کے زیرِ اثر علاقے متاثر

دوسری طرف شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ شمال مغرب میں تباہی سب سے زیادہ ہوئی ہے۔

شام میں ایک دہائی قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران بے گھر افراد دوسری بار بے گھر ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقے کو حکومت کے زیرِ انتظام علاقوں کی نسبت بہت کم امداد ملی ہے۔

'لوگ بے سہارہ ہو چکے ہیں'

اقوامِ متحدہ کے امدادی چیف مارٹن گرفتس نے ترکیہ اور شام کی سرحد سے جہاں صرف اقوامِ متحدہ کی امداد کے لیے ایک گزر گاہ کھلی ہے، ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہاں کے رہائشی واقعی میں ہی بے سہارہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کی مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

امدادی سرگرمیاں معطل

دوسری طرف ترکیہ میں جرمنی کی دو ریسکیو تنظیموں نے ہفتے کو امدادی کارروائیاں معطل کر دیں جس کی وجہ مختلف گروہوں کے درمیان ہونے والے تصام تھے۔

تصادم کے بعد متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ترکیہ کے شمال مشرق میں کارروائیوں میں مصروف ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انطاکیہ شہر میں لوٹ مار کرنے والوں کو دیکھا اور وہ لوگوں کو نہیں بچا سکے کیوں کہ لوٹ مار کرنے والوں کے پاس چاقو تھے۔

ایک معمر رہائشی کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں موجود سونے کی جیولری لوٹ لی گئی ہے جب کہ اسکندرون شہر میں فون اور جیولری کی دکانوں کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

صدر ایردوان کی طرف سے خبر دار کیا گیا ہے کہ لوٹنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ سے تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG