رسائی کے لنکس

روہگنیائی مسلمان، سمندر میں ڈوبتی کشتی کو بچا لیا گیا


حکام کا دعویٰ ہے کہ ایسے ہزاروں افراد ابھی مزید سمندر میں بھٹک رہے ہیں، جنھیں اسمگلر رات کی تاریکی میں بے رحم موجوں کے حوالے کرکے فرار ہوگئے

بنگلہ دیش اور میانمار سے تعلق رکھنے والے 2000 سے زائد روہگنیائی مسلمانوں کو جنوبی ایشیا کے کھلے سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ ایسے ہزاروں افراد ابھی مزید سمندر میں بھٹک رہے ہیں، جنھیں اسمگلر رات کی تاریکی میں بے رحم موجوں کے حوالے کرکے فرار ہوگئے۔

ملائشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اسمگلر 1000 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کی ایک دوسری ٹیم کولانگ کوائی کے طلاطم خیز سمندر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ان میں سے اکثر کی حالت بھوک پیاس کی وجہ سے غیر ہوچکی تھی۔

ملیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے منگل کی صبح بھی شمال مغربی ساحل کے قریب ایک کشتی کو روکا، جس میں ایسے درجنوں افراد سوار تھے جنھیں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اسی مقام پر، دو دن پہلے بھی اسمگلر 500 سے زائد ایمگرینٹس کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

حکام اور ماہرین کے مطابق، جنوبی ایشیا کے سمندر میں تارکین وطن کی یہ نئی کھیپ تھائی لینڈ میں انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے جاری بڑے کریک ڈاون کے باعث سامنے آئی ہے۔

گذشتہ ہفتے تھائی وزیر اعظم نے سمندر سے برآمد ہونے والے ایمگرینٹس کی متعدد لاشیں برآمد ہونے کے بعد، تمام مشتبہ انسانی اسمگلنگ کی کیمپوں کی صفائی کا حکم جاری کیا تھا۔

ان تارکین وطن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق میانمار اور بنگلہ دیش سے ہے۔ تھائی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں بعض سرکاری حکام بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG