رسائی کے لنکس

روہت شرما نے سب سے زیادہ ٹیسٹ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا


بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف سینچری بنانے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 2 جولائی 2019
بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف سینچری بنانے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 2 جولائی 2019

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت شرما نے ہفتے کے روز کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

روہت نے یہ اعزاز رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن حاصل کیا۔ وہ اب تک سیریز میں 16 چھکے مار چکے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بلے باز شمرن ہتمائر کا تھا جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 15 چھکے مار کر قائم کیا تھا۔

شمرن سے قبل سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ ہربجن سنگھ کا تھا۔ انہوں نے 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 14 چھکے مارے تھے۔

روہت کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ بھارت کے دوسرے ایسے اوپنر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ سیریز میں تین یا اس سے زیادہ سینچریاں بنائی ہیں۔ روہت اب تک چھ سینچریاں بنا چکے ہیں۔

سنیل گواسکر بھارت کے واحد ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے تین ٹیسٹ سینچریاں بنائی تھیں۔

XS
SM
MD
LG