رسائی کے لنکس

روم: سب وے ٹرین سے بم برآمد


روم: سب وے ٹرین سے بم برآمد
روم: سب وے ٹرین سے بم برآمد

روم کے میئر نے کہا ہے کہ منگل کے روز ایک سب وے ٹرین میں تاروں اور پاؤڈر سے بھرا ہوا ایک مشتبہ پیکٹ ملا جو پھٹ نہیں سکا۔

میئر گیانی المانو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والے ماہرین کو معائنے سے پتا چلاکہ خام نوعیت کا بم پھٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کارکنوں کو یہ بم اٹلی کے دارلحکومت کے مضافات میں واقع ربی بیا کے اسٹیشن پر اس وقت ملا ، جب گاڑی کھڑی ہوئی تھی۔ اس وقت گاڑی میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

سیکیورٹی عہدے داروں نے اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا تاہم اس دوران نہ تو اسٹیشن خالی کرایا گیا اور نہ ہی ٹرین سروس بند کی گئی۔

گذشتہ ہفتے کے پرتشدد حکومت مخالف مظاہروں کے بعد روم میں حالات تناؤ کا شکار ہیں اور بدھ کے روز ایک اور مظاہرے کی توقع کی جارہی ہے۔

بم ملنے کا یہ واقعہ یورپ میں دہشت گردی سے منسلک کئی سلسلے وار واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

پیر کے روز برطانوی حکام نے 12 افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ دہشت گرد حملے کی تیاری کررہےتھے۔ پچھلے ہفتے سویڈن کے دارالحکومت اسکاٹ ہوم میں ایک خودکش بمبار نے دھماکہ کرکے خود کو ہلاک اور دو دوسرے افراد کو زخمی کردیاتھا۔

XS
SM
MD
LG