رسائی کے لنکس

رونالڈو کا 'مانچسٹر یو نائیٹڈ' سے فوری علیحدگی کا فیصلہ


کرسٹیانو رونالڈو۔ فائل فوٹو
کرسٹیانو رونالڈو۔ فائل فوٹو

فٹ بال سٹار رونالڈو نے مانچسٹر یو نائیٹڈ سے فوری علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز پریمئیر لیگ کلب نے بتایا ہے کہ چند روز پہلے رونالڈو نے ایک ہنگامہ خیز انٹرویو میں کلب کے مالک اور ٹیم مینیجر ایرک ٹین ہیگ پر نکتہ چینی کی تھی۔

اسی موسمِ گرما چیمپئن لیگ کلب میں شمولیت میں ناکامی کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا اگلا قدم کیا ہو گا۔

وہ پرتگال کی ٹیم کے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ 346 مقابلوں میں 145 گول سکور کرنے والے ایسے فٹبال فارورڈ ہیں جنہوں نے 2003 سے 2009 کے درمیان 8 بڑی ٹرافیاں حاصل کیں۔

رونالڈو نے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، "مانچسٹر یو نائیٹڈ کے ساتھ باہمی رضامندی کے ساتھ ہم نے اپنا کنٹریکٹ جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

انہوں نے کہا،" مجھے مانچسٹر یونائیٹڈ سے۔۔۔ اپنے فینز سے محبت ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔"

اس وقت رونالڈو پرتگال کی ٹیم کے ساتھ قطر میں ورلڈ کپ کے لیے موجود تھے۔ تاہم اس سیزن میں یونائیٹڈ ٹیم کے ارکان میں کم اہمیت دئیے جانے پر انہیں الجھن کا سامنا تھا۔

پئیر مورگن کے ساتھ جمعرات کو نشر ہونے والے 90 منٹ کے انٹرویو میں رونالڈو نے کہا ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ انہوں نے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں پر تنقید کی بلکہ یہ بھی کہا کہ انہیں ٹیم مینیجر ٹین ہیگ پر اعتماد نہیں رہا۔

یو نائیٹڈ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے رونالڈو کے کمنٹس کے بعد مناسب اقدامات کیے ہیں اور حقائق جاننے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ان سے کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔

کلب نے منگل کے روز کہا،" کرسٹیانو رونالڈو باہمی رضامندی سے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ رہے ہیں۔اور یہ کہ "کلب ان کی وسیع خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے جس میں اولڈ ٹریفورڈ کے دو سپیلز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 346 اپئیرنسز میں 145 گول سکور کئے۔ ہم ان کے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔"

بیان سے رونالڈو کے انٹرویو پر ناراضی ظاہر نہیں ہوئی۔

کیچڑ میں فٹ بال
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:45 0:00

رونالڈو کے جانے کے بعد یونائیٹڈ کو فوری طور پر نیا سنٹر فارورڈ تلاش کرنا ہوگا۔

تاہم رونالڈو کا کہنا تھا، "میں محسوس کرتا ہوں کہ میرے لیے یہ مناسب وقت ہے کہ میں نئے چیلنج تلاش کروں۔ میری خواہش ہے کہ باقی ماندہ سیزن میں اور مستقبل میں میری ٹیم فتح مند ہو۔"

( اس خبر میں معلومات اے پی اور اے ایف پی سے لی گئی ہیں)

XS
SM
MD
LG