رسائی کے لنکس

فیفا سال کے بہترین کھلاڑی کا پہلا ایوارڈ رونالڈو کے نام


رونالڈو اپنے ایوارڈ کے ساتھ
رونالڈو اپنے ایوارڈ کے ساتھ

گزشتہ ماہ ہی رونالڈو نے دنیائے فٹ بال کا معتبر ترین ایوارڈ "بیلن ڈو اور" بھی حاصل کیا تھا۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کی طرف سے سال 2016ء کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم "فیفا" نے انفرادی طور پر پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقدہ تقریب میں رونالڈو نے ارجنٹائن کے لیونل میسی اور فرانس کے اینتونیو گریزمین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

گزشتہ ماہ ہی رونالڈو نے دنیائے فٹ بال کا معتبر ترین ایوارڈ "بیلن ڈو اور" بھی حاصل کیا تھا۔

وہ اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی بھی کرتے ہیں اور گزشتہ سال چیمیئنز لیگ میں اس کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے انھوں نے 12 میچوں میں 16 گول کیے تھے۔

بہترین خاتون فٹبالر کا پہلا فیفا ایوارڈ امریکہ کی کارلی لائڈ کے حصے میں آیا۔ لیسٹر سٹی کے کلاوڈو سنیری کو مردوں کے بہترین فٹبال کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بیلن ڈی اور ایوارڈ کا آغاز 1956ء میں فرانس میں ہوا تھا جس میں اولاً صرف اسی ملک کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا تھا لیکن 1995ء میں اس میں دیگر یورپی کھلاڑیوں بھی شامل کیا جانے لگا۔

دس سال قبل اس میں دنیائے فٹ بال کے تمام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔ فیفا نے 2010ء میں اس ایوارڈ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اسے فیفا بیلن ڈی اور ایوارڈ کا نام دیا لیکن گزشتہ سال فٹبال کی عالمی تنظیم نے خود کو اس سے علیحدہ کرتے ہوئے اپنے طور ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔

31 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2016ء میں مجموعی طور پر 43 میچوں میں 38 گولز کیے تھے اور ان کی زیرقیادت پرتگال کی ٹیم پہلی مرتبہ یورو کپ کی پہلی مرتبہ چیمیئن بنی تھی۔

رونالڈو چار مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG