رسائی کے لنکس

روس: حکومت مخالف ایکٹوسٹ پرچوری کا الزام


سرگرم کارکن الیکسی ناولنی
سرگرم کارکن الیکسی ناولنی

تفتیشی عہدے داروں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ناولنی نے عمارتی لکڑیوں کی ایک سرکاری کمپنی کے اثاثے چرانے کی ایک کارروائی میں حصہ لیا جس کی مجموعی مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر تھی

روس کے حکام نے معروف حکومت مخالف سرگرم کارکن الیکسی ناولنی پر چوری کا الزام عائد کیا ہے جسے کریملن کی جانب سے اپنے مخالفین کی پکڑ دھکڑ کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا جارہاہے۔

تفتیشی عہدے داروں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ناولنی نے عمارتی لکڑیوں کی ایک سرکاری کمپنی کے اثاثے چرانے کی ایک کارروائی میں حصہ لیا جس کی مجموعی مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر تھی۔

عہدے داروں کے مطابق یہ واقعہ2009ء میں پیش آیا جب وہ مقامی گورنر کے مشیر تھے۔
ناولنی کو روس سے باہر نہ جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ناولنی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ مقدمہ انتہائی بے سروپا اور حیران کن ہے کیونکہ بقول ان کے عہدے داروں نے ان پر قبل ازیں لگائے جانے والے الزام کی روح تک بدل دی ہے۔

حکام نے اس سے پہلے ناولنی پر ایک مختلف الزام عائد کیا تھا جس کے تحت انہیں پانچ سال تک کی قید ہوسکتی تھی لیکن نئے جرم پر انہیں دس سال کی جیل ہوسکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG