روس کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے کم ازکم 37 افراد ہلاک ہوگئے جو کہ رواں سال اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ شمال مغربی علاقے نووگوروڈ میں جمعہ کو ذہنی امراض کے ایک اسپتال میں اچانک آگ بھڑک۔ واقعے کے وقت اسپتال میں لگ بھگ 60 افراد موجود تھے۔
مریضوں کو آتشزدگی سے بچانے میں مصروف اسپتال کے عملے کا ایک کارکن بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔ عمارت سے کم ازکم 20 لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مریض نے بستر پر ہی سگریٹ سلگھائی جو اس آتشزدگی کی وجہ بنی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لکڑی سے بنی اسپتال کی عمارت میں آگ تیزی سے پھیلی۔ اس شفاخانے میں صرف مرد مریض داخل تھے۔
رواں سال اپریل میں بھی ماسکو کے ایک قریب ذہنی امراض کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اس طرح کی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے لیے انتظامات اور عمارت سے نکلنے کے ہنگامی راستوں کے بارے میں متعدد سوالات نے جنم لیا تھا۔