چین کی سرپرستی والے سرمایہ کاری بینک نے روس اور بیلاروس سے مالی لین دین بند کر دی
چین کی سرپرستی میں قائم 'ایشئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک' نے کہا ہے کہ وہ روس اور بیلاروس سے متعلق کاروباری لین دین کو معطل کر رہا ہے، جو قدم یوکرین کی لڑائی کے معاملے پر دونوں ملکوں کی قربت کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں بینک نے کہا ہے کہ ادارے کے بہترین مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ روس اور بیلاروس سے متعلق تمام لین دین اس وقت رکی رہے اور اس کا جائزہ لیا جا ئے۔
حالیہ برسوں کے دوران چین کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ چین نے اب تک یوکرین پر حملے کے معاملے پر روس پر تنقید کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ اس کثیر ملکی ادارے میں چین کا سرکردہ رول ہے اور اسے قائم کرنے میں چین کے صدر شی جن پنگ کا اہم کردار رہا ہے، جس ادارے کو چلانے میں چین کے پاس تقریباً 27 فی صد اختیارات ہیں۔
اس بینک کا 2016ء میں افتتاح ہوا تھا، جس کا مقصد عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر مغرب کے غلبے کا مقابلہ کرنا تھا۔ روس بھی اسی بینک کے بانی ارکان میں شامل ہے، جسے بینک کے انتظام چلانے میں تقریباً 6 فی صد کی سطح کےاختیارات حاصل ہیں، اور یوں، چین اور بھارت کے بعد روس کو بینک میں تیسرے بڑے پارٹنر کی حیثیت حاصل ہے۔ اور چین کو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک نشست حاصل ہے۔
روس یوکرین جنگ میں پاکستان کی معیشت کیسے متاثر ہو رہی ہے؟
مشہور مقولہ ہے کہ ہاتھیوں کی جنگ میں نقصان فصلوں اور چونٹیوں کا ہی ہوتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا ایسے کئی ترقی پذیر ممالک کو ہے جو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پیدا شدہ جنگی صورتِ حال میں براہ راست شامل نہیں لیکن اس کے اثرات کا سامنا کررہے ہیں۔ مشرقی یورپ میں جنم لینے والا یہ تنازع جنوبی ایشیا میں پاکستان کی معیشت کو بھی متاثر کررہا ہے۔
جنگ شروع ہونے سے قبل ہی کرونا وائر س کی وبا اور روس یوکرین کشیدگی کے باعث یورپ میں جاری توانائی کے بحران کی وجہ سے کئی دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی میں کمی کا سامنا تھا۔اس کی وجہ سے پاکستان کو بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے ڈیزل پر انحصار کرنا پڑ رہا تھا جس کے سبب رواں سال جنوری میں سات سال کے دوران ملک میں ڈیزل سے بجلی کی پیدوار کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
ڈیزل کے استعمال کی وجہ سےپاکستان میں بجلی کی پیداواری قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جنوری کے دوران بجلی کی اوسط قیمت میں 12 روپے فی کلوواٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 18 ماہ کی بلند ترین قیمت ہے۔
یوکرین کے صدر پر ایک ہفتے میں تین قاتلانہ حملے ہوئے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
برطانوی اخبار دی ٹائم نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی تین مرتبہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر زیلنسکی کو ایک ہفتے کے دوران تین مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
’جوہری پاؤر پلانٹ پر حملہ جنگی جرم ہے‘
یوکرین میں امریکہ کے سفارت خانے نے زپورزیا کے جوہری پاؤر پلانٹ پر روس کے حملے کی مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ پر حملہ جنگی جرم ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پر پوٹن کی بمباری خطے کے خطرات کو ایک قدم آگے لے گئی ہے۔