رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

10:55 8.4.2022

یوکرین سے روسی مظالم کی مزید مصدقہ اطلاعات آرہی ہیں، بلنکن

قبرستان کے ملازمین اور پولیس کے تفتیش کار 6 اپریل 2022 کو یوکرین کے شہر کیف سے باہر، بوچا قصبے میں
قبرستان کے ملازمین اور پولیس کے تفتیش کار 6 اپریل 2022 کو یوکرین کے شہر کیف سے باہر، بوچا قصبے میں

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے جمعرات کو خبردار کیا کہ جنگ زدہ ملک سے یوکرائنی شہریوں کے خلاف روسی مظالم کی مزید مصدقہ رپورٹس سامنے آ رہی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ماسکو کا "ایک دن، کسی نہ کسی طرح، احتساب ہو گا"۔

اعلیٰ ترین امریکی سفارت کار نے برسلز میں نیٹو اور اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایک صف سے ملاقات کے بعد کہا، "روسی حکومت جو کچھ کر رہی ہے اس پرکرب واضح ہے۔"

بلنکن نے بوچا کے مضافاتی علاقے کیف پر روسی حملے کا ایک بیان کیا، جہاں یوکرین کے شہریوں کی 410 لاشیں ملی ہیں، ان میں سے بہت سے لوگ سڑکوں پر مرنے کے لیے چھوڑ گئے۔ اس کے بعد روسی فوج وہاں سے نکل گئی اور اس نے جنوبی اور مشرقی یوکرین کے شہروں پر نئے حملے شروع کر دیں۔

ایک واقع کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک عورت اور 40 دیگر افراد کو بوچا ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے چوک میں زبردستی لے جایا گیا جہاں پانچ نوجوانوں کو گھٹنے ٹیکنے کا حکم دیا گیا ہے اور پھر ان میں سے ایک کو اس کے سر کے پچھلے حصے میں گولی مار دی گئی۔

09:54 8.4.2022

یوکرین میں صحت کے مراکز پر 100 سے زائد حملے ہوئے: عالمی ادارۂ صحت

فائل فوٹو - 9 مارچ 2022، یوکرین کے ماریوپول میں ایک خاتون زچگی کے ہسپتال کے باہر چہل قدمی کر رہی ہے۔
فائل فوٹو - 9 مارچ 2022، یوکرین کے ماریوپول میں ایک خاتون زچگی کے ہسپتال کے باہر چہل قدمی کر رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یوکرین میں جاری روسی جنگ میں صحت کی خدمات کے مراکز پر 100 سے زائد حملوں کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق مطابق ادارے کے سربراہ ٹیڈروس اہیڈہانم گبریئسس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا اب تک، ڈبلیو ایچ او نے صحت کی دیکھ بھال کے مراکز پر حملوں کے 103 واقعات کی تصدیق کی ہے جس میں 73 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں صحت کے کارکنان اور مریض بھی شامل ہیں۔ گبریئسس نے اسے ایک ''تاریک سنگ میل'' قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کے تصدیق شدہ حملوں میں سے 89 میں صحت کی سہولیات متاثر ہوئیں جب کہ باقی میں سے بیشتر نے ایمبولینسز سمیت ٹرانسپورٹ سروسز کو متاثر کیا۔

08:42 8.4.2022

پوٹن کیف کو فتح کرنے سے دستبردار ہو گئے: امریکی وزیر دفاع

لائیڈ آسٹن ایوان نمائندگان کی کیمیٹی کے روبرو
لائیڈ آسٹن ایوان نمائندگان کی کیمیٹی کے روبرو

امریکہ کے وزیرِدفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو کانگریس کی ایک سماعت کے دوران بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین کے دارالحکومت کیف کو فتح کرنے سے دست بردار ہوگئے ہیں۔ کیوں کہ روسی افواج کو یوکرینی فوج کے ہاتھوں زبردست جوابی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق، آسٹن نے کانگریس میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت میں کہا کہ ''پوٹن نے سوچا تھا کہ وہ بہت تیزی سے یوکرین پر قبضہ کر سکتے ہیں، بہت تیزی سے اس کے دارالحکومت پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ وہ غلط تھے۔''

آسٹن نے کہا کہ ان کے خیال میں پوٹن اب جنوبی اور مشرقی یوکرین پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

03:27 8.4.2022

سینیٹ کی روس سے تجارت کے شعبے میں 'پسندہ ملک' کا درجہ واپس لینے کی سفارش

یو ایس کیپیٹل بلڈنگ (فائل فوٹو)
یو ایس کیپیٹل بلڈنگ (فائل فوٹو)

امریکی سینیٹ نے جمعرات کو متفقہ طور پر دو بلوں کی منظوری دی، جن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فروری میں یوکرین پر جارحیت کے بعد روس پر دباؤ میں اضافہ کیا جائے۔

ایک قانون سازی کے ذریعے امریکی صدر جوبائیڈن کے 'انتظامی حکم نامے' کو قانون کی شکل دینے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں روس سے تیل اور مائع قدرتی گیس کی درآمد پر بندش لاگو کی گئی ہے۔ لڑائی سے پہلے امریکہ روس سے توانائی کی ایک قلیل مقدار درآمد کرتا تھا۔

منظور کی گئی دوسری قانون سازی کے ذریعے تجارت کے حوالے سے بیلاروس اور روس کو دیا جانے والا ''انتہائی پسندیدہ ملک'' کا درجہ واپس لیا گیا ہے، اور صدر بائیڈن کو اجازت ہوگی کہ اسٹیل اور ایلومونیئم جیسی روسی مصنوعات پر اضافی محصول لاگو کر سکیں۔

سینیٹ کی مالیات سے متعلق قائمہ کمیٹی کے سربراہ، سینیٹر رون وائڈن، جن کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے، بتایا کہ ''پوٹن نے روس کو مکمل طور پر ایک اچھوت ریاست بنا دیا ہے جس کے ساتھ رواجی تجارتی تعلقات رکھنا مشکل ہوگئے ہیں''۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، کچھ شرائط کی صورت میں ہی اب روس کے ساتھ رواجی تجارتی تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔

سینیٹ کے منظور کردہ یہ دو بل اب امریکی ایوانِ نمائندگان کے سامنے لائے جائیں گے، جہاں ان کی منظوری یقینی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG