رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

20:11 11.4.2022

یوکرین کے خلاف روسی جارحیت، اب تک 1842 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی ادارہ

گولہ باری سے تباہ ہونے والی عمارتیں
گولہ باری سے تباہ ہونے والی عمارتیں

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے یوکرین میں ہلاک و زخمی ہونے والے شہریوں سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے پیر کے روز کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے میں اب تک ہلاک و زخمی ہونے والی شہری آبادی کی کل تعداد 4335 ہے، جن میں سے 1842 ہلاک جب کہ 2493 زخمی ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں عالمی ادارے کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے خبردار کیا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

19:23 11.4.2022

میدان جنگ سے دھماکہ خیز مواد ہٹانے کا کام، اپنی جان پر کھیلنے کے مترادف

ایک یوکرینی اہل کار چرنیخیف میں دھماکہ خیز مواد ہٹانے کا کام کرتے ہوئے۔ 6 اپریل 2022ء
ایک یوکرینی اہل کار چرنیخیف میں دھماکہ خیز مواد ہٹانے کا کام کرتے ہوئے۔ 6 اپریل 2022ء

یوکرین کا ایک جری سپاہی اپنے کتے کے ہمراہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر میدان جنگ سے دھماکہ خیز مواد ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، ایسے میں جب روس نے یوکرین پر نیا حملہ کیا ہے۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ لڑائی کے میدان سے دھماکہ خیز مواد ہٹانا جان لیوا کام ہے۔

19:03 11.4.2022

بائیڈن مودی ورچوئل ملاقات، یوکرین کے معاملے پر بات ہوگی، وائٹ ہاؤس

امریکی صدر جوبائیڈن پیر ہی کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ورچوئل ملاقات کریں گے، ایسے میں جب وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ بھارت روس سے توانائی کی درآمدات میں اضافہ کرے۔

بائیڈن نے گزشتہ بار مارچ میں مودی سے بات کی تھی، اور امریکی صدر نے حالیہ دنوں کے دوران کہا ہے کہ چار ملکوں کے گروپ میں بھارت وہ واحد ملک ہے جس نے یوکرین کے خلاف جارحیت کے بعد روس کے خلاف اقدام کرنے میں''کسی حد تک تذبذب سے'' کام لیا ہے۔

جنوبی ایشیا کے اس ملک نے چار ملکوں کے بلاک کے دیگر ارکان امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے برعکس روس اور مغرب کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، جب کہ بھارت نے روس کے خلاف پابندیاں عائد نہیں کیں۔

09:00 11.4.2022

یوکرین: جنگ کے آغاز سے اب تک 45 لاکھ شہری ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں

پولیند جانے والے یوکرینی مہاجرین۔ (فائل فوٹو)
پولیند جانے والے یوکرینی مہاجرین۔ (فائل فوٹو)

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے حملوں کے آغاز سے اب تک یوکرین چھوڑنے والے لوگوں کی تعداد 45 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ہائی کمشنر کی ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں۔ جس میں رواں سال 24 فروری سے یوکرین سے فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد کا اندراج کیا جاتا ہے۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والے مہاجرین میں سے تقریباً 26 لاکھ نے ابتدائی طور پر پولینڈ اور 6 لاکھ 86 ہزار سے زائد لوگوں نے رومانیا کا رُخ کیا۔

تاہم مہاجرین کے ادارے کے مطابق یورپی یونین کے اندر سرحدوں پر بہت کم کنٹرول ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک ملک میں داخل ہونے کے بعد وہاں سے دوسرے ممالک منتقل ہو کئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG