رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

08:40 18.5.2022

کیا ماریوپول کی بندرگاہ والا شہر روسی قبضے میں جا سکتا ہے؟

یوکرینی فوج کے اہلکار بس میں سوار ہیں جنھیں ماریوپول کے ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کے محصور علاقے سے باہر نکالا گیا۔ 17 مئی 2022
یوکرینی فوج کے اہلکار بس میں سوار ہیں جنھیں ماریوپول کے ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کے محصور علاقے سے باہر نکالا گیا۔ 17 مئی 2022

ایسے میں جب یوکرین نے ماریوپول شہر کے اسٹیل پلانٹ سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں اورتنصیب کے اندر لڑائی میں ملوث دونوں فریق نے ایک سمجھوتا طے کر لیا ہے، جس کےبعد محصور سینکڑوں یوکرینی جنگجوؤں نے روسی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ منگل کے روز صورت حال یہ ہے کہ یوکرین کا بندرگاہ والا شہر، ماریوپول روس کے قبضے میں جانے والا ہے۔

بحیرہ ازوف کے شمالی ساحل پر واقع ماریوپول شہر میں لڑائی سے قبل چار لاکھ 30 ہزار نفوس آباد تھے۔ یوکرین پر حملے کے بعد یہاں تین ماہ تک لڑائی جاری رہی اور روس کے قبضے میں جانے کے بعد یہ ماسکو کی اب تک کی سب سے بڑی فتح ہوگی۔

روس مشرقی یوکرین میں مزید علاقے فتح کرنے کی کوششیں کر رہا ہے البتہ اب تک وہ صدر ولودیمیر زیلنسکی کی حکومت کو گرانے یا دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ماریوپول شہر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، جہاں مستقل روسی گولہ باری کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق اب تک 20 ہزارشہری ہلاک ہوچکے ہیں۔جو کچھ بچ گیا ہے وہ روسی سرزمین اور جزیرہ نما کرائمیا کے درمیان کا علاقہ ہے، جسے روس نے 2014ء میں یوکرین سے چھین کر قبضہ کر لیا تھا۔

پیر کے روز ایزووسٹل اسٹیل پلانٹ میں پھنسے ہوئے 260 یوکرینی جنگجوؤں نے روسی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے، جن میں بہت سے زخمی حالت میں اور اسٹریچر پر تھے۔یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ باقی ماندہ محصور سپاہیوں کو اسٹیل مل سے نکالا جائے۔ تاہم یہ بات واضح نہیں آیا کتنے مزید افراد پھنسے ہوئےہیں۔

21:31 17.5.2022

مبینہ جنگی جرائم کے ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے آئی سی سی کے ماہرین کی ٹیم یوکرین روانہ

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پروسیکیوٹر کریم خان بوچا کے مضافات کو دورہ کرتے ہوئے۔ 13 اپریل 2022ء (فائل فوٹو)
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پروسیکیوٹر کریم خان بوچا کے مضافات کو دورہ کرتے ہوئے۔ 13 اپریل 2022ء (فائل فوٹو)

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں مشتبہ جنگی جرائم سرزد ہونے کے الزامات کی تفتیش کے لیے عدالت کے 42 رکنی ٹیم کو یوکرین روانہ کیا گیا ہے، جن میں تفتیش کار، فیرانزک ماہرین اور امدادی اہل کار شامل ہیں۔

ایسو سی ایٹڈ پریس نے پراسیکیوٹر، کریم خان کے حوالے سے منگل کو خبر دی ہے کہ ٹیم میں شامل فیرانزک کے ماہرین اور تفتیش کار سرزمین پر موجود ہونے سے کافی فرق پڑسکتا ہے۔

حقائق جاننے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ ٹیم عینی شہادتیں اکٹھی کرے گی اور فیرانزک مواد کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

کریم خان نے کہا کہ اگر حقائق کو مناسب انداز سے اکٹھا کیا جائے تو ایسے ثبوت آئندہ کسی ممکنہ سماعت کی کارروائی کے دوران، نیدرلینڈز میں قائم عدالت کے سامنے پیش کیے جاسکیں گے، جن کے نتیجے میں باضابطہ مقدمہ درج ہونے کا امکان ہوگا۔

14:47 17.5.2022

سویڈن نے نیٹو کی رکنیت کے لیے باقاعدہ درخواست دے دی

فائل فوٹو:سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے
فائل فوٹو:سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے

سویڈن نے نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست پر دستخط کر دیئے ہیں۔

نیٹو سیکرٹری جنرل کو باقاعدہ درخواست دینے کا اعلان سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نے منگل کے روز پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ میں کیا۔

دوصدیوں سے غیر جانبداری کی پالیسی اپنانے والے ملک کی طرف سے درخواست روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دائر کی گئی ہے۔

رکنیت حاصل کرنے کے طریقہ کار کے مطابق سویڈن کی درخواست کو موجودہ تمام 30 ممبران سے منظور کیا جانا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ سویڈن کے علاوہ فن لینڈ نے بھی نیٹو کی رکنیت ٓاختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

09:59 17.5.2022

یوکرین نے ماریوپول اسٹیل پلانٹ سے کچھ جنگجوؤں کو نکال لیا

یوکرینی اسپیشل فورسز یونٹ کے سپاہی کو خارکیف کے شمال میں تباہ شدہ پل پر ایک شخص کے دستاویزات چیک کر رہے ہیں
یوکرینی اسپیشل فورسز یونٹ کے سپاہی کو خارکیف کے شمال میں تباہ شدہ پل پر ایک شخص کے دستاویزات چیک کر رہے ہیں

یوکرین نے پیر کے روز محصور شہر ماریوپول میں ازوسٹال سٹیل پلانٹ سے 260 سے زائد یوکرائنی جنگجوؤں کو نکال لیا ۔

یوکرین کے نائب وزیر دفاع آنا مالیار نے بتایا کہ 53 شدید زخمی جنگجوؤں کو ماریوپول کے مشرق میں نووازوسک کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا۔

خیال رہے کہ نووازوسک شہر روسی فوجیوں اور روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے کنٹرول میں ہے۔

حکام کے مطابق مزید 211 جنگجوؤں کو اولینیوکا کے قصبے میں لے جایا گیا، یہ علاقہ بھی روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول ہے۔

مالیار نے مزید کہا کہ بچا کر نکالے گئے جنگجووں کو روس کے ساتھ ممکنہ قیدیوں کے تبادلے سے مشروط کیا جائے گا۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ماریوپول سے فوجیوں کے انخلاء کے متعلق قوم سے اپنے رات کے ویڈیو خطاب کے دوران بات کی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG