رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

07:50 23.5.2022

امریکی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی یوکرین کی حمایت، فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت پر بات چیت

فائل فوٹو: امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن
فائل فوٹو: امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن

امریکہ کےوزیر خارجہ انیٹنی بلنکن نے اپنی فرانسیسی ہم منصب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں رکنیت کی بہترین انداز میں حمایت کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے محمکہ خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بلنکن اور فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھیرین کولونا نے ٹیلی فون پر گفتگو میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق دونوں سفارتکاروں نے روس کے یوکرین پر حملے کے باعث روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر عائد کی گئی بھاری قیمت کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ روس نے یوکرین میں اپنی فوجی کاروائی کو ایک اسپیشل آپریشن قرار دیا ہے۔

01:45 23.5.2022

پولینڈ کے صدر کا یوکرین کی پارلیمان سے خطاب

پولینڈ کے صدر اتوار کو یوکرین کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

پولینڈ کے صدر اینڈریز ڈوڈا کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہوں گے جو یوکرین پر روس کی جارحیت کے بعد یوکرینی پارلیمان سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ پولینڈ نے یوکرین کے 20 لاکھ سے زائد مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

01:44 23.5.2022

روس کے حملوں سے سات افراد ہلاک

یوکرین کی فورسز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈونیٹسک میں روس کی فوج کے حملوں سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فورسز کا سوشل میڈیا پیجز پر کہنا تھا کہ ان حملوں میں روس کی فورسز نے جنگی طیاروں، توپ خانے، ٹینکوں، راکٹس، مارٹرز اور میزائلوں کے ذریعے شہر کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فورسز نے جوابی کارروئی کرتے ہوئے نو مقامات پر حملے کیے جن میں روس کے پانچ ٹینک اور 10 دیگر جنگی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔

01:38 21.5.2022

روس کا ماریوپول پر قبضے کا دعویٰ

ماریوپول
ماریوپول

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یو کرین کے شہر ماریوپول پر قبضہ کر لیا ہے جو یو کرین کے ساتھ جنگ میں اس کی سب سے بڑی فتح ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے روس نے تین ماہ سے یو کرین کے اس اہم ساحلی شہر کا جو ملک کی ایک بڑی بندرگاہ ہے، محاصرہ کر رکھا تھا۔ روسی حملے نے شہر کو دھواں اگلتے کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ وہاں 20,000 عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فوری طور پر یوکرین نے روس کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

روسی وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر پوٹن کو ماریوپول میں ایزیستال سٹیل ورکس کو "مکمل آزاد" کرانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ شہر میں یو کرینی مزاحمت کا یہ آخری مضبوط گڑھ تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG