رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

21:01 25.5.2022

'یو کرین میں مغربی فوجی امداد کے استعمال میں بدعنوانی نہیں ہوئی،' یو کرین کی وضاحت

یوکرینی فوجی۔ فائل فوٹو
یوکرینی فوجی۔ فائل فوٹو

یو کرین میں بد عنوانی کے خلاف مہم چلانے والوں نے کہا ہے کہ ملک پر روس کے حملے کے بعد تین ماہ کے اس عرصے میں انہوں نے ایسی کوئی علامات نہیں دیکھیں کہ یو کرین کی مسلح فورسز نے مغرب کی جانب سے فراہم کردہ فوجی سازوسامان کا غلط استعمال کیا ہو۔

یو کرین کو بہت عرصے سے دنیا کے بد عنوان ترین ملکوں میں سرِ فہرست خیال کیا جاتا رہا ہے۔

یوکرین میں ' نیشنل ایجنسی آن کرپشن پریونشن ' نامی سرکاری ادارے این اے سی پی کے سربراہ اولیکزیندر نوویکاو نے 17 مئی کو وائس آف امیریکہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ 'نیشنل اینٹی کرپشن بیورو' میں ان کے ہم منصب نے انہیں بتایا ہے کہ اس بارے میں کوئی نئی چھان بین شروع نہیں کی گئی کہ 24 فروری کو ملک پر روس کے حملے کے بعد یو کرین کی فوج میں اعلیٰ سطح پر کوئی بدعنوانی ہوئی ہے۔

نوویکاو نے کہا کہ مغربی ممالک سے ملنے والی فوجی امداد کی نگرانی' سیکیرٹی سروس آف یوکرین' کا ایک علیحدہ افسر کرتا ہے۔

یوکرین میں مغربی فوجی امداد کے استعمال سے متعلق امریکہ میں تشویش اور چھان بین میں اضافہ ہوا ہے۔

یو کرین میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی برانچ کے ایگزیکیٹو ڈائرکٹر آندری بورووک نے وائس آف امیریکہ کو بتایا کہ حال ہی میں انہیں یو کرین کی فوج میں بد عنوانی کی کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔

یو کرین میں اینٹی کرپشن کے محقق یوری نکولوو کا کہنا ہے، " مغرب کا دیا فوجی سازو سامان واحد ہے جو ہماری زندگی بچا سکتا ہے، ہم بھلا اسے کیوں چرائیں گے۔ اس کی تو میدانِ جنگ میں ضرورت ہے۔ "

20:09 25.5.2022

'مذاکرات کا واحد راستہ پوٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت ہے،' زیلنسکی

صدر ولادومیر زیلنسکی، عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے سکرین پر نظر آرہے ہیں۔ 23 مئی، 2022.
صدر ولادومیر زیلنسکی، عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے سکرین پر نظر آرہے ہیں۔ 23 مئی، 2022.

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں لیکن صرف براہ راست روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ۔

عالمی اقتصادی فورم سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا ،"اگر پوٹن حقیقت کو سمجھ لیں" تو تنازعے کا سفارتی حل تلاش کرنے کا امکان موجود ہے۔

حالیہ ہفتوں میں مزاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کی جانب کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی جبکہ فریقین مزاکرات نہ کرنے کے لیےایک دوسرے کو مؤردِ الزام ٹہرا رہے ہیں۔

ایسے میں جب مشرقی یو کرین میں لوحانسک کے علاقے سیویروڈوناسک پر روسی بمباری جاری ہے زیلنسکی کے معاون میخائلو پودولیاک نے دنیا کےممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روس پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے عملی قدم اٹھائیں۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ روس کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو قرض واپس کرنے کی اس مدت میں اضافہ نہیں کرے گا جو بدھ کو ختم ہو رہی ہے۔

فن لینڈ اور سویڈن کے مندوبین بدھ کے روز انقرہ میں تھے تاکہ نیٹو میں اپنی شمولیت کی درخواست کے بارے میں ترک عہدیداروں سے بات چیت کر سکیں۔ ترکی نے ان کی اس درخواست کی مخالفت کی ہے۔

01:22 25.5.2022

برطانوی قانون سازوں پر روس نے پابندیاں عائد کردیں

برطانوی پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا۔ فائل فوٹو
برطانوی پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا۔ فائل فوٹو

یو کرین پر بلا اشتعال روسی حملے کی پاداش میں ماسکو کے نمائندوں اور قانون سازوں پر لگائی گئی پابندیوں کے جواب میں روس نے کہا ہے کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے 154 ارکان پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

ماسکو میں وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ ماسکو نے سابق وزیرِ خارجہ اور اپوزیشن کی کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر ولیم ہیگ سمیت برطانوی قانون سازوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مارچ میں برطانوی حکمت نے روس کے ایوانِ بالا،" فیڈریشن کونسل"کے تقریباً تمام ارکان پر ذاتی تعزیریں عائد کر دی تھیں۔

اس سے پہلے منگل ہی کے روز یو کرین پر روسی حملے کے ٹھیک تین ماہ بعد، حکام نے خارکیف میں جو یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے زیرِ زمین میٹرو سٹیشن دوبارہ کھول دیا۔ وہاں ہزاروں افراد بمباری سے بچنے کے لیے کئی ماہ سے پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اس اقدام کو اس بات کی شہادت خیال کیا جا رہا ہے کہ یوکرین کی فورسز نے مارچ میں کیف کی طرح خارکیف سے بھی روسی فورسز کو پیچھے دھکیل کرحالیہ ہفتوں میں سب سے بڑی فتح حاصل کی ہے۔

21:21 24.5.2022

ماریوپول میں عمارت کے تہہ خانے سے 200 نعشیں دریافت

یوکرین میں روسی بمباری سے بڑے پیمانے پر عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد ملبے میں دب کر ہلاک ہوئے۔
یوکرین میں روسی بمباری سے بڑے پیمانے پر عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد ملبے میں دب کر ہلاک ہوئے۔

یو کرین حکام کا کہنا ہے کہ ماریو پول میں ایک عمارت کے ملبے سے کارکنوں کو تہہ خانے میں 200 لاشیں ملی ہیں جس سے اس تباہ شدہ شہر میں اس ہولناکی کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں جو تین ماہ کی اس جنگ میں بد ترین تھی اور جو اس شہر نے دیکھی ہے۔

ماریوپول شہر کے مئیر کے ایک معاون نے منگل کے روز کہا ہے کہ لاشیں گلنا شروع ہو گئی تھیں اور علاقے میں بو پھیل رہی تھی۔

بحیرہ آزوو پر واقع اس شہر پر، گزشتہ ہفتے ختم ہونے والے مہینہ بھر کے محاصرے کے دوران مسلسل بمباری ہوتی رہی۔

روسی فوجیں باقی ماندہ شہر پر قبضہ کر چکی ہیں جہاں ایک ا ندازے کے مطابق ایک لاکھ لوگ اب بھی موجود تھے جبکہ جنگ سے پہلے اس شہر کی آبادی، ساڑھے چار لاکھ تھی۔ لوگ پانی، خوراک، حرارت اور بجلی کے بغیر محاصرے میں تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG