رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

17:52 29.5.2022

’روس کی دہشت یورپ کے خلاف ہتھیار بن چکی ہے‘

ولودیمیر زیلنسکی، فائل فوٹو
ولودیمیر زیلنسکی، فائل فوٹو

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے پیر اور منگل کو یورپین کونسل سے خطاب کریں گے۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر اس دہشت کے بارے میں بات کریں گے کو جو کہ روس کا یورپ کے خلاف اکلوتا ہتھیار بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خوف کے بارے میں بات کریں گے جو کہ صرف یوکرین کی سر زمین پر نہیں ہے بلکہ یورپ کی توانائی مارکیٹ میں بھی موجود ہے۔

زیلنسکی کے بقول وہ خوف جو عالمی سطح پر فوڈ مارکیٹ میں ہے اور اس کے علاوہ مستقبل میں جو ممکنہ خوف ہو سکتے ہیں، اس بارے میں بھی وہ بات کریں گے۔

17:50 29.5.2022

روس یوکرین کو ناقابلِ بیان نقصان پہنچا رہا ہے: امریکی تھنک ٹینک

’روس کے صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین کے شہریوں کو ناقابلِ بیان نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘
’روس کے صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین کے شہریوں کو ناقابلِ بیان نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘

امریکہ کے تھنک ٹینک ‘انسٹیٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار’ کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین کے شہریوں کو ناقابلِ بیان نقصان پہنچا رہے ہیں۔

تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں روس کے یوکرین پر حملے کو ایک مایوس کن اور خون ریز حملے کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

اس جارحیت میں روس کو اپنی موجودہ حکمتِ عملی کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے جو کہ اس حقیقی فائدے کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کی روس امید کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرینی افواج کو ڈونٹیسک میں بھاری جانی نقصان پہنچا اور جنگ نے شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا۔

17:47 29.5.2022

جنگ میں 50 سے زائد ایتھلیٹس کی اموات

ایتھلیٹس اپنی سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے روس کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔
ایتھلیٹس اپنی سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے روس کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔

یوکرین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی جارحیت میں اب تک 50 سے زائد ایتھلیٹس ہلاک ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ‘یوکرین فورم’ نے یوکرینی وزارت برائے نوجوانان و کھیل کے حوالے رپورٹ کیا ہے کہ 50 سے زائد ایتھلیٹس اپنی سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے روس کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ تمام ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے چکے تھے۔ اب بھی کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو کہ یوکرین کی مسلح افواج کے ساتھ ملک کے دفاع کی حفاظت میں فعال ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کرنے والے ان افراد کے شکر گزار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کے حملے سے ایتھلیٹس کی عالمی مقابلوں، یورپی چیمپئن شپ اور اولمپکس کے لیے تیاریاں ختم ہو گئی ہیں۔

17:43 29.5.2022

روس کی فوج لیمان شہر پر قبضے کا دعویٰ

لیمان شہر، یوکرین
لیمان شہر، یوکرین

روس کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین کے شہر لیمان پر قبضہ کر لیا ہے جو ڈونیٹسک خطے میں قائم ریلوے کا ایک اہم مرکز ہے۔

یہ قبضہ روس یوکرین جنگ کی شدت میں تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع نے مذکورہ علاقے کے لیے روس کا نام لائمن استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ڈونٹیسک پیپلز ری پبلک کی ملیشیا اور روسی فورسز کے مشترکہ آپریشن سے کرینسی لائمن ٹاؤن کو یوکرین سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔

اس سے قبل روس کا ہفتے کو کہنا تھا کہ اس نے آرکٹک میں ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ زرکون ہائپر سونک کروز میزائل نے ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے آرکٹک میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG