رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

21:14 30.5.2022

یو کرین کے شہر سیویوروڈونیسک پر روسی قبضے کا خطرہ

روس کے مشرقی شہر بکموت کی عمارتوں کو روسی فورسز کی گولاباری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ 28 مئی 2022
روس کے مشرقی شہر بکموت کی عمارتوں کو روسی فورسز کی گولاباری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ 28 مئی 2022

یو کرین کے خلاف جنگ میں روسی حملے سے تباہ حال یو کرین کا مشرقی شہر سیویوروڈونیسک پیر کے روز بظاہر ماریوپول کی طرح روسی قبضے میں جاتا نظر آرہا ہے۔شہر کے مئیر نے خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ روسی فوجی شہر میں داخل ہو گئے ہیں، بجلی اور رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں اور شہر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

ماسکو یو کرینی علاقے ڈوباس کے صنعتی علاقے پر مکمل قبضہ کرنا چاہتا ہے اور سیویوروڈونیسک اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔میجر اولکسیندر ستریوک نے اے پی کو ایک ٹیلی فون انٹرویو میں بتایا کہ ایسے میں جب یو کرین کی دفاعی فورسز روسیوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں، شہر میں شدید لڑائی ہو رہی ہے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

20:05 30.5.2022

فرانس یوکرین کی امداد میں اضافہ کر سکتا ہے، فرانسیسی وزیرِ خارجہ

مئی 30, 2022 فرانسیسی وزیرِ خارجہ کیتھرین کولونا پیر 30 مئی، یوکرین کے شہر بوچا میں ایک اجتماعی قبر پر
مئی 30, 2022 فرانسیسی وزیرِ خارجہ کیتھرین کولونا پیر 30 مئی، یوکرین کے شہر بوچا میں ایک اجتماعی قبر پر

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی پیر کے روز یورپی کونسل سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اپنے خطاب میں وہ یو کرین کے لیے مزید امداد پر زور دیں گے اور روس پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ اپنے حملے بند کر دے۔

یو رپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے اس دو روزہ اجلاس سے پہلے ایک خط میں کہا ہے،" یو کرین روس کی جارحیت اور قتل و غارت کے مقابلے میں انتہائی جرآت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔"

اسی دوران فرانس کی نئی وزیرِ خارجہ کیتھرین کولونا نے پیر کو کیف کے دورے کے موقعے پر کہا ہے کہ فرانس روس کے خلاف یو کرین کے لیے فوجی امداد میں اضافے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یو کرین کے اپنے ہم منصب دیمترو کیلوبا کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا، " فرانس روس کے ساتھ جنگ میں شامل نہیں ہے مگر یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔

کولونا نے فرانس کے صدر ایمینوئیل میخواں کا بھی دفاع کیا۔ یو کرین میں ان پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ روسی صدر پوٹن سے فون پر بہت بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا صدر کی گفتگو براہِ راست اورصاف صاف ہوتی ہے۔

کولونا نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ کوئی مذاکرات نہیں ہوتے مگر جیسا کہ صدر زیلنسکی کہہ چکے ہیں، مذاکرات آخرِ کار ضرور ہوں گے، " اور اگر یو کرین چاہے تو ہم اس میں معاونت کر سکتے ہیں۔"

10:05 30.5.2022

جمہوریہ چیک اور پولینڈ کی یوکرین کو اضافی جنگی سازوسامان کی فراہمی

کیف کے قریب دمیٹریوکا گاؤں میں یوکرینیوں کے خلاف حالیہ لڑائی میں تباہ شدہ روسی ٹینک
کیف کے قریب دمیٹریوکا گاؤں میں یوکرینیوں کے خلاف حالیہ لڑائی میں تباہ شدہ روسی ٹینک

ایک ایسے وقت میں جبکہ یوکرین اپنے مشرقی حصے میں روسی جارحیت کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے، جمہوریہ چیک اور پولینڈ یوکرین کو اضافی ہتھیار بھیج رہے ہیں۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی رپورٹ کے مطابق چیک وزیر دفاع جانا سرنوچووا نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو 30 ملین ڈالر تک کے اضافی ہتھیار بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ امداد مستحکم ہو۔

جمہوریہ چیک پہلے ہی روسی حملے کے آغاز کے بعد سے یوکرین کو 150 ملین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔

پولینڈ نے کہا کہ وہ یوکرین کو 18 خود سے چلنے والے ہووٹزر فراہم کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے بعد پولینڈ یوکرین کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

07:41 30.5.2022

یوکرین جنگ میں سینکڑوں بچے ہلاک ہو چکے ہیں

فائل فوٹو: یوکرین کے شہر ماریوپول میں لڑائی کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں کے درمیان بچے چل رہے ہیں۔
فائل فوٹو: یوکرین کے شہر ماریوپول میں لڑائی کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں کے درمیان بچے چل رہے ہیں۔

روس کے یوکرین پرحملے کے بعد اب تک 682 سے زیادہ بچے زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے طابق 242 ہلاک اور 440 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں کیونکہ جاری لڑائی کے مقامات پر اطلاعات کی تصدیق کرنا مشکل تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG