رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

23:41 9.6.2022

ڈونیٹسک میں دو برطانوی اور مراکش کے ایک شہری کو موت کی سزا

یو کرین۔ روس تنازعے کے سو دن۔ فائل فوٹو
یو کرین۔ روس تنازعے کے سو دن۔ فائل فوٹو

روسی خبر رساں اداروں نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ماسکو نواز علیحدگی پسندوں نے دو برطانوی اور مراکش کے ایک شہری کو سزائے موت سنا دی ہے۔ انہیں یو کرین کے لیے لڑائی کے دوران روسی فورسز نے پکڑا تھا۔

'عوامی جمہوریہ ڈونیٹسک'، ڈونباس کے علاقے میں دو خودمختار ذیلی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ اس کی سپریم کورٹ نے تین روزہ سماعت کے دوران عائدین اسلین، شووان پنر اور صاؤالدین براہیم کو مسلح جنگجو قرار دیتے ہوئے موت کی سزا کا حکم سنایا۔

ان دو برطانوی شہریوں نے اپریل میں ماریوپول پر قبضے کے بعد ہتھیار ڈالے تھے۔

برطانیہ نےان شہریوں کی سزا پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ علیحدگی پسندوں نے جنگ سے متعلق جنیوا کنونشن کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

09:07 9.6.2022

اقوام متحدہ یوکرین سے اناج کی برآمدات کو یقینی بنانے کے معاہدے پر کام کر رہا ہے

فائل فوٹو: یوکرین میں گندم کی کٹائی کا منظر
فائل فوٹو: یوکرین میں گندم کی کٹائی کا منظر

اقوام متحدہ ایک ایسے معاہدے کو عمل میں لانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے تحت یوکرین سے بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی برآمدات اور روسی خوراک اور کھاد کے لیے عالمی منڈیوں تک بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت ہو گی۔

عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بتایا
کہ معاہدے کے بغیر ترقی پذیر ممالک میں لاکھوں لوگوں کو یوکرین پر روسی حملے کے تین ماہ بعد بھوک کی ایک لہر کے خطرے کا سامنا ہے۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، گوٹیرس نے کہا، ’’جنگ کے باوجود یوکرین کی خوراک کی پیداوار اور روس کی طرف سے تیار کردہ خوراک اور کھاد کو عالمی منڈیوں میں لایا جانا چاہیے۔

00:43 9.6.2022

یو کرین سے اناج کی برآمد کے لیے محفوظ بحری راستے کی ترکی کی حمایت

یو کرینی بندرگاہ کی روسی ناکہ بندی۔ فائل فوٹو
یو کرینی بندرگاہ کی روسی ناکہ بندی۔ فائل فوٹو

ترکی اور روس نے دنیا میں خوراک کے بحران میں اضافے کے دوران یو کرین سے اناج عالمی منڈیوں میں لانے کے لیے کسی محفوظ بحری راستے کی حمایت کی ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے بدھ کے روز روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ انقرہ میں اقوام متحدہ کے اس مجوزہ منصوبے پر بات کی جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ قلزم میں یوکرینی بندرگاہو ں کو آزاد کیا جائے اور ان کے ذریعے دو کروڑ بیس لاکھ ٹن اناج روانہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس بات چیت میں یو کرین کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ یو کرین نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس کی بندرگاہوں سے سرنگیں صاف کر دی گئیں تو روس اس کے جنوبی ساحل پر دوبارہ حملہ کر دے گا۔جبکہ روسی وزیرِ خارجہ لاوروف نے وعدہ کیا کہ روس بحری جہازوں کی بحفاظت روانگی یقینی بنانےکے لیے تمام اقدامات کرے گا۔

تاہم ایک ترک وزیر نے کہا ہے کہ روس پر سے مغرب کی تعزیریں ختم کی جائیں تاکہ اناج برآمد کیا جا سکے۔

08:06 8.6.2022

امریکہ نے ثانوی منڈیوں میں روسی قرض یا اسٹاک خریدنے پر پابندی عائد کردی

فائل فوٹو: امریکہ محکمہ خزانہ کی عمارت
فائل فوٹو: امریکہ محکمہ خزانہ کی عمارت


امریکی محکمہ خزانہ نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر عائد کی گئی پابندیوں میں تازہ ترین اضافہ کیا ہے جس کے تحت امریکی منی منیجرز کو ثانوی منڈیوں میں روسی قرض یا اسٹاک خریدنے پر ممانعت عائد کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکہ نے اس سلسلے میں پہلے ہی نئی روسی مالی خریدداری پر پابندی نافذ کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ روس پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود اب تک امریکی شہریوں کو سیکڑوں بلین ڈالر کے اثاثوں کی تجارت کی اجازت تھی جو ثانوی منڈیوں میں پہلے سے گردش میں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG