افغانستان سے یوکرین جانے والے افغان شہری پھر در بدر
پناہ کی تلاش میں افغانستان سے یوکرین منتقل ہونے والے افغان شہری ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
یوکرین پر روسی حملے کے بعد ان افغان شہریوں کو پولینڈ میں پناہ لینی پڑی ہے۔
جرمنی نے روسی ارب پتی کی کشتی ضبط کر لی
جرمنی میں حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کے ارب پتی تاجر علی شیر عثمانوف پرتعیش کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے۔
امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق جرمن حکام نے جس کشتی کو قبضے میں لیا ہے اس کی مالیت لگ بھگ 60 لاکھ ڈالرز ہے۔
رپورٹس کے مطابق علی شیر عثمانوف بھی روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں ہیں۔
علی شیر عثمانوف کے ترجمان کا اس معاملے پر کوئئ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
امریکہ کے فوجی جرمنی روانہ
امریکہ کی فوج کے جارجیا میں تعینات تھرڈ انفینٹری ڈویژن کے اہلکاروں کو جرمنی میں تعینات کہا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ نے 3800 اہلکاروں کو جرمنی بھیجا ہے۔
فرانس کا مزید فوجی ساز و سامان رومانیہ منتقل
یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت بدستور جاری ہے۔ ایسے میں فرانس نے رومانیہ میں تعینات اپنی فوج کو مزید ساز و سامان کر دیا ہے۔
رومانیہ میں فرانس کی فوج نیٹو کی رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہے۔
رپورٹس کے مطابق رومانیہ میں لگ بھگ 500 فرانسیسی فوجی موجود ہیں۔