رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

11:14 11.3.2022

ہنگری میں شہریوں کا یوکرین سے اظہارِ یکجہتی

11:17 11.3.2022

روس کو حاصل 'موسٹ فیورڈ نیشن' کا اسٹیٹس ختم کیے جانے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے نشریاتی ادارے 'سی این این' نے جمعے کو رپورٹ کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن تجارت کے لیے روس کو حاصل 'موسٹ فیورڈ نیشن' کا اسٹیٹس واپس لے لیں گے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق تجارت کے لیے بہترین ملک کا یہ اسٹیٹس روس کے یوکرین پر حملے کے جواب میں واپس لیا جائے گا۔

امریکہ کے اس اقدام کی صورت میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس کی درآمدی اشیا پر بھاری ٹیکس لگائے جائیں گے۔

15:23 11.3.2022

عالمی جوہری ایجنسی کا چرنوبیل پلانٹ سے متعلق تشویش کا اظہار

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے یوکرین میں چرنوبیل جوہری پاؤر کی صورت حال سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

’نیو یارک ٹائمز‘ کی خبر کے مطابق چرنوبیل پلانٹ پر روس کے قبضے کے بعد سے وہاں عملے میں تبدیلی نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے وہ تھکاوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

15:36 11.3.2022

روس کی بمباری سے یوکرین کے شہروں میں اسٹیڈیم، لائبریر اور رہائشی عمارتیں تباہ

یوکرین کی رکنِ پارلیمنٹ انا سوسون کے مطابق روسی بمباری سے مختلف شہروں میں رہائشی عمارتیں، اسٹیڈیم اور لائبریری کی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روس نے چرنیو شہر میں رہائشی اپارٹمنٹ اور لائبریری کو نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے حملوں کے مقامات کی تصاویر کے ساتھ یہ معلومات بھی فراہم کی ہے کہ چرنیو میں 11 مارچ کو صبح سویرے 4 بچے ایک اسٹیڈٰم اور لائبریری متاثر ہوا ہے اور شہر میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے چند اور تصاویر کے ساتھ یہ معلومات فراہم کی ہے کہ 60 اپارٹمنٹس پر مشتمل عمارت، مزید ایسی چار عمارتوں اور دس نجی مکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

انا سوسون مختلف شہروں کی صورتِ حال کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ اس وجہ سے یوکرین کو نو فلائی زون قرار دینا چاہیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG