رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

10:40 22.3.2022

یوکرین کی جنگ میں اب تک عام شہری ہلاکتیں 925 ہو گئیں، عالمی ادارہ

کیف کے ایک شاپنگ سینٹر پر روسی حملے کے بعد لوگ نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ 21 مارچ 2022
کیف کے ایک شاپنگ سینٹر پر روسی حملے کے بعد لوگ نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ 21 مارچ 2022

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے او ایچ سی ایچ آر نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے سینکڑوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ادارے کی پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 925 ہے جب کہ 1496 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی اداے نے کہا ہے کہ زیادہ تر عام شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال ہے جس سے ایک بڑا علاقہ متاثر ہوا، اس کے ساتھ ساتھ توپ خانے سے شدید گولہ باری، میزائلوں کا استعمال اور فضائی حملے بھی ان جانی نقصانات کا سبب بنے ہیں۔

11:41 22.3.2022

روس یوکرین میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے: جو بائیڈن

صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں بزنس کانفرنس کے دوران یوکرین پر روسی حملے کا بھی ذکر کیا۔ 21 مارچ 2022
صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں بزنس کانفرنس کے دوران یوکرین پر روسی حملے کا بھی ذکر کیا۔ 21 مارچ 2022

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے انتباہ کیا ہے کہ روس کی جانب سے کیف میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کے جھوٹے دعوے یہ نشاندہی کرتے ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن ممکنہ طور پر ایسے ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے یہ تبصرہ پیر کے روز کاروبار سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ یوکرین کے پاس ملک میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔ جو اس جانب ایک واضح اشارہ ہے کہ صدر پوٹن ان دونوں اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پیر کے روز روس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کے سفیر جان سولیوین کو طلب کر کے بتایا کہ صدر ولادی میر پوٹن کے متعلق صدر جو بائیڈن کے تبصرے ناقابل قبول ہیں، جس کا بظاہر اشارہ صدر بائیڈن کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے روسی رہنما کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔

16:10 22.3.2022

یوکرین جنگ: مہاجرین کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی، عالمی ادارہ

یوکرین جنگ: مہاجرین کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی، عالمی ادارہ مہاجرین کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ جب کہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد سرحد عبور کر کے پولینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔
یوکرین جنگ: مہاجرین کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی، عالمی ادارہ مہاجرین کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ جب کہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد سرحد عبور کر کے پولینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔

مہاجرین کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جانے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ جب کہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد سرحد عبور کر کے پولینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔

16:45 22.3.2022

امن نوبیل انعام یافتہ روسی صحافی کا اپنا میڈل یوکرینی پناہ گزینوں کے فنڈ میں دینے کا اعلان

دیمتری موراتوف، فائل فوٹو
دیمتری موراتوف، فائل فوٹو

روس کے 2021 میں امن نوبیل انعام حاصل کرنے والے صحافی دیمتری موراتوف نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کی غرض سے اپنا نوبیل ایوارڈ نیلام کریں گے۔

روسی زبان کے ایک اخبار نووایا گزیٹا میں شائع ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنا 2021 کا امن نوبیل میڈل یوکرین کے پناہ گزینوں کے فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نیلامی کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ اس عالمی ایوارڈ کی نیلامی کے لیے مجھ سے رابطہ کریں۔

اپنے اس بیان میں یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے اپنا امن نوبیل میڈل نیلام کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بند کرے اور ہلاک ہونے والوں کی نعیشں لواحقین کے سپرد کرے اور قیدیوں کا تبادلہ کرے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG