روس کے صدر دمتری میدویدف نے ہفتہ کو سال 2012ء کے صدارتی انتخابات کے لیے وزیراعظم ولادیمر پوٹن کا نام بطور صدارتی امیدوار کے تجویز کیا ہے۔
مسٹر پوٹن کا کہنا ہے کہ صدر کی طرف سے ان کا نام تجویز کیا جانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
صدر میدویدف نے حکمران جماعت ’یونائیٹڈ رشیا‘ کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ وہ آئندہ سال مارچ کے انتخابات کے بعد حکومت میں ’عملی طور پرکام‘ کے لیے تیار ہیں۔ مسٹر پوٹن نے جماعت کے وفود کو بتایا کہ وہ اپنے زیر صدارت نئے وزیراعظم کے طور پر مسٹر میدویدف کو بطور وزیراعظم نامزد کرنا چاہیں گے۔
مسٹر میدویدف کی طرف سے نافذ کی گئی نئی آئینی ترمیم کے بعد ملک میں مدت صدارت چار سال کی بجائے چھ سال ہوگی۔