رسائی کے لنکس

روس: غیر قانونی احتجاج میں شرکت کا جرمانہ نو ہزار ڈالر


روس کی پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر ایک بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لگ بھگ 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس قانون سازی کے خلاف، منظوری حاصل کیے بغیر، کیے جانے والے مظاہروں میں شرکت کرنے والوں پر جرمانے کی شرح میں ڈرامائی اضافہ ہوجائے گا۔

حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اس بل سے غیر قانونی مظاہروں میں شرکت پر جرمانہ 30 ڈالر سے بڑھا کر 9000 ہزار ڈالر کیا جارہاہے۔ جب کہ ابتدائی طورپر 31000 ڈالر جرمانے کی تجویز دی گئی تھی۔

کریملن کنٹرول کی پارلیمنٹ نے بل میں ترمیموں پر بحث شروع کردی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ بل رواں ہفتے میں منظور کرلیا جائے گا۔

حزب اختلاف سےتعلق رکھنے والے قانون سازوں نے تاخیری حربے کے طورپر اس بل کے لیے 350 سے زیادہ ترمیمات کی تجویز پیش کی ہے ۔

ناقدین کا کہناہے کہ اس قانون سازی سے روس کے معاشرے میں تناؤ بڑھے گا اور مظاہرے کرنا انتہائی دشوار ہوجائے گا۔

XS
SM
MD
LG