روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف بدھ کو شام کے صدر بشارالاسد کی حزب مخالف سیریئن نیشنل کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔
سفارتکاروں کا کہنا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے ایک نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے جس میں عالمی ادارے کے مبصر مشن کو شام میں مزید تین ماہ تک توسیع دینے کا کہا گیا ہے۔ روس صدر بشارا لاسد کا قریبی اتحادی ہے۔
سلامتی کونسل کو 20 جولائی تک شام میں مبصر مشن میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہے۔
روس اور چین اس سے قبل شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی تجاویز میں رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان رواں ہفتے شام، ایران اور عراقی رہنماؤں سے اس بحران کے حل باے ہونے والی اپنی ملاقاتوں کی تفصلات سے بدھ کو سلامتی کونسل کو آگاہ کریں گے۔