رسائی کے لنکس

شام کے بحران کے حل میں ناکامی تباہ کن ہوگی، کوفی عنان


کوفی عنان
کوفی عنان

کوفی عنان نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ان کی کوششوں میں تعاون کیا ہے اور وہ پر امن حل کیلئے تہران کے مزید تعاون کے منتطر ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سفیر کوفی عنان نے متنبہ کیا ہے کہ شام میں بحران کا حل تلاش کرنے میں ناکامی کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات منگل کی شب ایران کے وزیرِ خارجہ علی اکبر صالحی سے تہران میں مذاکرات کے بعد کہی۔ یہ مذاکرات شام کیلئے کوفی عنان کے امن منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ایران علاقے میں شام کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔

کوفی عنان نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ان کی کوششوں میں تعاون کیا ہے اور وہ پر امن حل کیلئے تہران کے مزید تعاون کے منتطر ہیں۔

کوفی عنان عراقی صدر نور المالکی کے ساتھ شام کے بحران کے حل پر بات چیت کے سلسلے میں اب بغداد میں ہیں۔

انٹرفلیکس نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے روسی بحری جہاز، بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں ہونے والی جنگی مشقوں میں شرکت کریں گے اور کم ازکم ایک روسی جہاز شام کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

شام سے اپنے فوجی تعلقات ختم نہ کرنے پر مغربی ممالک نے روس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کو روس کے ایک اعلیٰ دفاعی افسر نے کہا کہ شام کی صورت حال میں بہتری آنے تک ان کا ملک شام کو مزید ہتھیارفروخت نہیں کرے گا۔
XS
SM
MD
LG