رسائی کے لنکس

فرانسیسی صدر بھارت کے چار روزہ دورے پر

صدر سرکوزی بنگلور میں واقع خلائی تحقیقی ادارے میں خطاب کررہے ہیں
صدر سرکوزی بنگلور میں واقع خلائی تحقیقی ادارے میں خطاب کررہے ہیں

فرانسیسی صدر ممتاز کاروباری افراد اور اپنی کابینہ کے اعلیٰ عہدے داروں کے ایک50 رکنی وفد کے ساتھ اس دورےپر ہیں۔ خیال ہے کہ وہ فرانسیسی کمپنیوں کے لیےلڑاکا طیاروں اور جوہری ٹکنالوجی کے کئی ارب ڈالر مالیت کے بھارتی ٹھیکے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی نے جنوبی ایشیائی ملک کے اپنے چار روزہ دورے کے آغاز کے موقع پر بھارت سے کہاہے کہ وہ دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کی تنظیم جی ٹوئنٹی میں فرانسیسی ایجنڈے کی حمایت کرے۔

ہفتے کے روز بھارتی شہر بنگلور میں خلائی تحقیق کے ادارے میں اپنے خطاب کے دوران مسٹر سرکوزی نے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہ مستقبل میں بھارتی روپے کا شمار دنیا کی بڑی کرنسیوں میں ہوگا، بھارت سے کہا کہ وہ عالمی مالیاتی نظام کی اصلاحات میں مدد فراہم کرے۔

فرانس گروپ ٹوئنٹی کی اپنی صدرات کے دوران مالیاتی اصلاحات اور پیداواری مارکیٹ کے لیے مزید قواعد و ضوابط کی کوشش کررہاہے۔

مسٹر سرکوزی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے بھارت کی حمایت کا بھی وعدہ کیا ۔ امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ماہ اپنے بھارت کے دورے کے موقع پر اس سلسلے میں امریکی حمایت کا اعلان کیاتھا۔

مسٹر سرکوزی اور ان کی اہلیہ کیرلا برونی تاج محل دیکھنے کے لیے اپنے طے شدہ پروگرام سے ایک روز قبل پہنچ گئے۔ پروگرام میں اس اچانک تبدیلی نے ان سیاحوں کو برہم کردیا جنہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر فوری طورپر تاج محل چھوڑنے کے لیے کہا گیاتھا۔

فرانسیسی صدر ممتاز کاروباری افراد اور اپنی کابینہ کے اعلیٰ عہدے داروں کے ایک50 رکنی وفد کے ساتھ اس دورےپر ہیں۔ خیال ہے کہ وہ فرانسیسی کمپنیوں کے لیےلڑاکا طیاروں اور جوہری ٹکنالوجی کے کئی ارب ڈالر مالیت کے بھارتی ٹھیکے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مسٹر سرکوزی پیر کے روز بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

منگل کے روز فرانسیسی صدر بھارت کے تجارتی گڑھ ممبئی جائیں گے جہاں وہ 2008ء کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

XS
SM
MD
LG